وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ممتاز مصنف، مفکر اور دانشور جناب بلبیر پُنج کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بلبیر پنج جی ایک کثیر التصانیف مصنف، مفکر اور عوامی دانشور تھے جنہوں نے صحافت کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی تحریریں بڑے پیمانے پر پڑھی جاتی تھیں اور ان میں قومی احیاء کے لیے ان کا گہرا جذبہ جھلکتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ  جناب پُنج کی پارلیمانی تقاریر حقائق اور علمی نظریات سے بھرپور ہوتی تھیں۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس'  پر لکھا:

"جناب بلبیر پُنج جی ایک ممتاز مصنف، مفکر اور عوامی دانشور تھے۔ انہوں نے میڈیا کی دنیا میں بھرپور تعاون پیش کیا۔ ان کی تحریریں عوامی حلقوں میں مقبول تھیں، جو قومی تعمیرِ نو کے تئیں ان کے مضبوط جذبے کی عکاسی کرتی تھیں۔ ان کی پارلیمانی مداخلتیں حقائق اور نظریات سے مالا مال ہوتی تھیں۔

بلبیر پُنج جی نے بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک کام کیا، خاص طور پر طلبہ، پیشہ ور افراد، اسکالرز اور دانشوروں کے درمیان۔ وہ گجرات سمیت مختلف ریاستوں کے انچارج بھی رہے۔ ان کے ساتھ اس دور کی ملاقاتیں اور گفتگو آج بھی یاد ہیں۔ ان کے انتقال سے دلی دکھ ہوا۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔"

 

“बलबीर पुंज जी एक प्रसिद्ध लेखक होने के साथ-साथ प्रखर विचारक और सम्मानित बुद्धिजीवी थे। मीडिया के क्षेत्र में उनका योगदान बहुत सराहनीय रहा है। लोग उनकी लेखनी के कायल थे, जिससे राष्ट्र निर्माण के प्रति उनकी गहरी प्रतिबद्धता परिलक्षित होती थी । उनके संसदीय भाषणों में तथ्यों और मानवीय मूल्यों का भरपूर समावेश रहता था।

बलबीर पुंज जी ने भाजपा को सशक्त बनाने के लिए अथक प्रयास किए। विद्यार्थियों, पेशेवरों, विद्वतजनों और बुद्धिजीवियों को उन्होंने पार्टी से जोड़ने में उल्लेखनीय भूमिका निभाई। वे गुजरात सहित कई राज्यों के प्रभारी रहे। उस दौर में उनसे हुए संवाद मेरे लिए अविस्मरणीय रहेंगे। उनके निधन से अत्यंत दुख हुआ है। शोक की इस घड़ी में उनके परिजनों और मित्रों के प्रति मेरी हार्दिक संवेदनाएं। ओम शांति!”

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Beyond Make in India: Building a globally competitive manufacturing ecosystem

Media Coverage

Beyond Make in India: Building a globally competitive manufacturing ecosystem
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،6 جون 2026
June 06, 2026

Viksit Bharat Rising: PM Modi's Vision Powers Energy, Defense & Digital Dominance