وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج قابل احترام  پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے انہیں ہمدردی ،انکساری  اور روحانی حوصلہ مندی کی کرن قرار دیتے ہوئے ان کی ستائش کی۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

‘‘قابل احترام  پوپ فرانسس کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ۔ دکھ اور یاد آوری کی اس گھڑی میں عالمی کیتھولک برادری سے میری دلی تعزیت ۔پوپ فرانسس کو دنیا بھر کے لاکھوں افراد ہمدردی ، انکساری اور روحانی حوصلہ مندی کی کرن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔چھوٹی عمر سے ہی انہوں نے خود کو عیسیٰ مسیح کے نظریات کو عمل میں اتارنےکےلیے وقف کر دیا تھا ۔انہوں نے انتہائی لگن اور اخلاص سے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی خدمت کی انہوں نے مصیبت زدہ  اورمصائب کے شکار افراد میں امید کی شمع روشن کی ۔

میں ان کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو شوق سے یاد کرتا ہوں اور میں شمولیت پر مبنی اور ہمہ جہت ترقی کے ان کے عزم سے  بہت  متاثر ہواتھا۔ ہندوستانی عوام کے تئیں ان کا پیار ہمیشہ باقی رہے گا۔ ان کی روح  کو ابدی سکون حاصل ہو ۔’’

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'

Media Coverage

Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30 اگست 2026
August 30, 2026

Tiranga in Tashkent, Relief in Nepal: Soft Power Meets First Responder

Vocal for Local, Nari Shakti, Real Heroes: Mann Ki Baat’s Atmanirbhar Hour