وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق امیر قطر محترم جناب شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے انہیں ایک صاحب بصیرت قائد قرار دیا جنہوں نے قطر کو ترقی و خوشحالی کی عظیم بلندیوں سے ہمکنار کیا۔ جناب مودی نے انہیں ایک سچے دوست کے طور پر بھی یاد کیا جن سے انہیں فروری 2024 میں اپنے دورۂ قطر کے دوران ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

وزیر اعظم نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، پورے شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے تئیں تہہ دل سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’ہم قطر کے سابق امیر محترم جناب شیخ حمد بن  خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر غمگین ہیں۔ ایک صاحب بصیرت قائد جنہوں نے قطر کو ترقی اور خوشحالی کی عظیم بلندیوں سے ہمکنار کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا، ہم انہیں ایک حقیقی دوست کے طور پر بھی یاد کرتے ہیں جن سے مجھے فروری 2024 میں میرے دورۂ قطر کے دوران ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔ میں قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور پورے شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے تئیں تہہ دل سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ خدا کرے کہ مرحوم کو ابدی سکون حاصل ہو۔

@TamimBinHamad‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves

Media Coverage

Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles loss of lives in a mishap in Suryapet, Telangana
August 26, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi expressed grief over the loss of lives due to a mishap at Suryapet, Telangana. Shri Modi also prayed for the speedy recovery of the injured.

The Prime Minister posted on X:

Distressed to learn about the mishap in Suryapet, Telangana. My thoughts are with those who have lost their loved ones. Praying for the speedy recovery of the injured: PM @narendramodi