وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر جینت نارلیکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، جو کہ خلائی سائنس کی ایک شاخ ایسٹرو فیزکس کے شعبے سے وابستہ ایک اہم شخصیت تھے۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
"ڈاکٹر جینت نارلیکر کا انتقال سائنسی برادری کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ وہ خاص طور پر خلائی سائنس کی ایک شاخ ایسٹرو فیزکس کے شعبے میں ایک سرکردہ شخصیت تھے۔ ان کے اہم کام، خاص طور پر کلیدی عملی طریقہ کار، محققین کی آئندہ نسلوں کے لیے انمول ہیں۔ انھوں نے ادارے قائم کرنے ، نوجوان ذہنوں کے لئے تربیت اور اختراع کے مراکز کو بہتر سے بہتر بنانے کے سلسلے میں اپنی پہچان بنائی۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے کنبے اور دوستوں سے میری تعزیت ۔ اوم شانتی!
The passing of Dr. Jayant Narlikar is a monumental loss to the scientific community. He was a luminary, especially in the field of astrophysics. His pioneering works, especially key theoretical frameworks will be valued by generations of researchers. He made a mark as an…
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2025


