وزیراعظم جناب نریندر مودی نے معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے  ان کے خاندان سے  بات کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  آنے والی نسلیں انہیں بھارتی ثقافت کی ایک عظیم شخصیت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گی، ان کی شیریں آواز میں لوگوں کو  مسحور کردینے کی بے مثال صلاحیت تھی۔

وزیراعظم نے  متعدد ٹوئیٹ میں کہا؛

 ’’میں اس دکھ کو  لفظوں  میں بیان نہیں کرسکتا، مشفق اور  دیکھ بھال کرنے والی لتا دیدی  اب ہمارے  درمیان نہیں ہیں۔ ان کے جانے سے ملک میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے، جسے کبھی پُر نہیں کیا جاسکتا۔ آنے والی نسلیں انہیں بھارتی ثقافت کی ایک عظیم شخصیت  کے طور پر  یاد رکھیں گی، ان کی شیریں آواز میں لوگوں  کو مسحور کردینے کی  بے مثال صلاحیت تھی۔‘‘

’’لتا دیدی  کے گیتوں میں جذبات کا  تنوع تھا، انہوں نے  دہائیوں تک  بھارتی  فلمی دنیا میں ہونے والی تبدیلی کو قریب سے دیکھا ۔ فلموں سے  الگ ، وہ ہمیشہ بھارت  کی ترقی کے تئیں پرجوش تھیں۔ وہ ہمیشہ  ایک مضبوط اور ترقی یافتہ بھارت  دیکھنا چاہتی تھیں۔‘‘

’’میں اسے  اپنے لئے  عزت افزائی مانتا ہوں کہ مجھے  لتا دیدی سے ہمیشہ  بے انتہا  پیار  ملا ہے۔ ان کے ساتھ میری بات چیت  ہمیشہ یاد رہے گی۔ میں لتا دیدی کے انتقال پر اپنے اہل وطن کے ساتھ انتہائی غمزدہ ہوں۔ ان کے خاندان سے بات کی اور  اظہار ہمدردی کیا۔  اوم شانتی! ‘‘

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Government's foodgrain stocks hit 604 lakh tonnes, nearly three times buffer requirement

Media Coverage

Government's foodgrain stocks hit 604 lakh tonnes, nearly three times buffer requirement
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 7 مئی 2026
May 07, 2026

Justice Delivered Under PM Modi: How Operation Sindoor Redefined India’s Response to Terror

Aatmanirbhar Bharat in Action: Record Exports, Defence Exports, Food Security & Green Mobility Under the Leadership of PM Modi