وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  عظیم ایتھلیٹ آنجہانی ملکھا سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے انہیں ایک افسانوی کھلاڑی   بتایا، جس نے قوم کواپنا گرویدہ بنالیا تھا اور ان گنت ہندوستانیوں کے دلوں میں اپنا ایک خاص مقام بنالیا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ’’ جناب ملکھا سنگھ کے انتقال کے ساتھ ہی ہم نے  ایک اساطیری کردار کا کھلاڑی کھو دیا ہے جس نے قوم کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا اور ان گنت ہندوستانیوں کے دلوں میں ان کا ایک خاص مقام تھا۔ ان کی جادوئی شخصیت نے  لاکھوں لوگوں کو  متاثر کیا۔ ان کے انتقال سے مجھے بہت دکھ پہنچا ہے۔

کچھ دن پہلے ہی میں ملکھا سنگھ جی سے بات کی تھی۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ہماری آخری بات چیت ہوگی۔  کئی ابھرتے ہوئے ایتھلیٹ ان کی زندگی کے سفر سے ترغیب حاصل کریں گے۔ ان کے اہل خانہ اور دنیا بھر میں پھیلے ان کے مداحوں کے تئیں میری تعزیت۔‘‘

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi pitches India as stable investment destination amid global turbulence

Media Coverage

PM Modi pitches India as stable investment destination amid global turbulence
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،12 جنوری 2026
January 12, 2026

India's Reforms Express Accelerates: Economy Booms, Diplomacy Soars, Heritage Shines Under PM Modi