وزیر اعظم کا پی ایم این آر ایف سے متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کشتی الٹنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے اس المناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے ۔

جناب نریندر مودی نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم کے قومی  راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو دو لاکھ روپے بطور امداد دیے جائیں گے، جبکہ زخمیوں کو پچاس ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کشتی الٹنے سے جانی نقصان انتہائی تکلیف دہ ہے ۔  میں ان لوگوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس المناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے ۔  زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ۔  مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے ۔

وزیراعظم کے قومی  راحت  فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو دو لاکھ روپے بطور امداد دیے جائیں گے، جبکہ زخمیوں کو پچاس ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے: وزیر اعظم۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Marvell to invest $250 million, double India workforce in 3 years

Media Coverage

Marvell to invest $250 million, double India workforce in 3 years
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30جولائی 2026
July 30, 2026

Aatmanirbhar in Action: How PM Modi Turned Vision into Export Multipliers & Safer Rails