وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گوا حکومت میں وزیر جناب روی نائک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ جناب نائک کو ایک تجربہ کار منتظم اور عوام کے لئے وقف ایک خدمت گار کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے گوا کی ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناب نائک خاص طور پر پسماندہ اور غریبوں کو بااختیار بنانے کے لئے وقف تھے۔
ایک ایکس پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا:
‘‘گوا حکومت میں وزیر جناب روی نائک جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ انہیں ایک تجربہ کار منتظم اور سرشار عوامی خدمت گار کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے گوا کی ترقی کی رفتار کو تقویت بخشی۔ وہ خاص طور پر پسماندہ اور غریبوں کو بااختیار بنانے کے بارے میں پرجوش تھے۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان اور حامیوں کے ساتھ میری تعزیت ۔ اوم شانتی’’۔
Saddened by the passing away of Shri Ravi Naik Ji, Minister in the Goa Government. He will be remembered as an experienced administrator and dedicated public servant who enriched Goa’s development trajectory. He was particularly passionate about empowering the downtrodden and…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 15, 2025


