انہیں روشنی کی مینار، حکمت اور درد مندی کی علامت کے طور پر یاد کیا جائے گا: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برہما کماریوں کے معزز روحانی پیشوا دادی رتن موہنی جی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ انہیں روشنی کی مینار ، حکمت اور دردمندی کی علامت  کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے برہما کماری کی عالمی تحریک میں ان کی شاندار قیادت کی بھی تعریف کی۔ ان کے ساتھ اپنی ذاتی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی زندگی اور تعلیمات ان تمام لوگوں کے لیے راہیں روشن کرتی رہیں گی جو امن کے خواہاں ہیں اور ہمارے معاشرے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

‘‘دادی رتن موہنی جی کی ایک زبردست روحانی موجودگی تھی۔ انہیں روشنی کی مینار ، حکمت اور خدا ترسی کی علامت  کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ پختہ عزم، سادگی اور خدمت کے لیے غیر متزلزل جذبے سے وابستہ  ان کی  زندگی کا سفر آنے والے وقتوں میں بہت سے لوگوں کو تحریک دے گا۔ انہوں  نے برہما کماریوں کی عالمی تحریک کو شاندار قیادت فراہم کی، وہ ہمیشہ اپنے ہمدردانہ سوچ اور دردمندی  کی علامت تھیں۔ ان تمام لوگوں کے لیے روشنی کی ایک مینار کے طورپر قائم رہیں گی  جو ہمارے معاشرے کو بہتر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ان کے ساتھ اپنی بات چیت کو میں کبھی نہیں بھولوں گا۔ میری تعزیت غم کی اس گھڑی میں ان کے مداحوں اور برہما کماری کی عالمی تحریک کے ساتھ ہے۔اوم شانتی۔’’

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Join sports, playgrounds more important than PlayStation: PM to youth

Media Coverage

Join sports, playgrounds more important than PlayStation: PM to youth
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister highlights transformative impact of Jan Dhan Yojana
August 28, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has highlighted the unprecedented scale and transformative outcomes of the Pradhan Mantri Jan Dhan Yojana in last 12 years. Shri Modi said that Jan Dhan Yojana has had an unparalleled impact, playing a significant role in advancing financial inclusion and empowering people across the country.

The Prime Minister posted on X:

Unprecedented scale and transformative outcomes!

Jan Dhan Yojana has had an unparalleled impact.

#12YearsOfJanDhan