پی ایم این آر ایف سے امدادی رقم کا اعلان

بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے ہردوئی میں ایک خطرناک سڑک حادثے میں المناک طور پر اپنی جانیں گنوانے والوں کے خانوادوں  اور عزیزوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ @پی ایم او انڈیا کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں، وزیر اعظم نے متاثرہ خانوادوں کے تئیں اپنے دکھ کا اظہار کیا، ساتھ ہی حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیےدعا کی ہے۔

وزیر اعظٖم نے  ’’پی ایم@نریندر مودی‘‘ پر کہا: ’’اترپردیش کے ہردوئی میں ہوا سڑک حادثہ  دل دہلا دینے والا ہے۔ اس میں کئی خاندان اپنے عزیزوں کو کھو چکے ہیں۔ ایشور  سے دعا ہے کہ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ اس کے ساتھ ہی میں سبھی  زخمیوں کے  جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی سرکار کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد میں مصروف ہے‘‘۔

جناب نریندر مودی نے اس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپےامدادی رقم کے طور پر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50,000روپے دیے جائیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian Railways takes up 764 km of new lines to boost connectivity in Bihar’s Seemanchal region

Media Coverage

Indian Railways takes up 764 km of new lines to boost connectivity in Bihar’s Seemanchal region
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیر اعظم نے بے لوث خدمت کے جذبے پر زور دیتے ہوئے سنسکرت سبھاشتم مشترک کیا
August 07, 2026

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا جس میں بے لوث خدمت کی اہمیت اور بدلے میں کسی چیز کی توقع کیے بغیر دوسروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے عظیم آئیڈیل کو اجاگر کیا گیا ہے:

"किं चन्द्रमाः प्रत्युपकारलिप्सया करोति गोभिः कुमुदावबोधनम्।

स्वभाव एवोन्नतचेतसां सतां परोपकारव्यसनं हि जीवितम्॥"

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

किं चन्द्रमाः प्रत्युपकारलिप्सया करोति गोभिः कुमुदावबोधनम्।

स्वभाव एवोन्नतचेतसां सतां परोपकारव्यसनं हि जीवितम्॥