وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، اتراکھنڈ کے ہری دوار میں واقع منسا دیوی مندر کے راستے میں مچی بھگدڑ میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیاہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:
اتراکھنڈ کے ہری دوار میں منسا دیوی مندر کے راستے میں مچی بھگدڑ کی وجہ سے ہوئے جانی اتلاف پر ازحد غمزدہ ہوں۔ ان لوگوں کے تئیں اظہار تعزیت جنہوں نے اپنوں کو کھویاہے۔ خدا کرے کہ مجروحین جلد از جلد صحتیاب ہوں۔ مقامی انتظامیہ مجروحین کی مدد کر رہی ہے: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi‘‘
Deeply saddened by the loss of lives due to a stampede on the route to Mansa Devi Temple in Haridwar, Uttarakhand. Condolences to those who lost their loved ones. May the injured recover soon. The local administration is assisting those affected: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) July 27, 2025


