وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فلپائن میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہوئی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
جناب مودی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ہندوستان اس مشکل وقت میں فلپائن کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ؛
‘‘فلپائن میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہوئی تباہی کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ۔ میری تعزیت اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں ۔ ہندوستان اس مشکل وقت میں فلپائن کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے ۔’’
Deeply saddened to learn about the loss of lives and widespread damage caused by the earthquake in the Philippines. My thoughts and prayers are with the bereaved families. I wish the injured a speedy recovery. India stands in solidarity with the Philippines at this difficult…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 1, 2025


