وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راموجی فلم سٹی کے بانی جناب راموجی راؤ کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ راموجی راؤ ایک صاحب بصیرت شخص تھے، جنہوں نے بھارتی میڈیا میں انقلاب برپا کیا۔ ان کے زبردست تعاون نے صحافت اور فلمی دنیا پر نہ مٹنے والے نقوش مرتب کیے ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’جناب راموجی راؤ گارو کی رحلت ازحد غمگین کردینے والا واقعہ ہے۔ وہ ایک صاحب بصیرت شخص تھے، جنہوں نے بھارتی میڈیا میں انقلاب برپا کیا۔ ان کے زبردست تعاون نے صحافت اور فلمی دنیا پر نہ مٹنے والے نقوش مرتب کیے ہیں۔ اپنی قابل ذکر کوششوں کے توسط سے انہوں نے میڈیا اور تفریح کی دنیا میں اختراع اور عمدگی کے نئے معیار قائم کیے۔

راموجی راؤ گارو بھارت کی ترقی کے تئیں ازحد پرجوش تھے۔ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے ان سے بات چیت کرنے اور ان کے علم و دانائی سے مستفید ہونے کے متعدد مواقع حاصل ہوئے۔ اس مشکل وقت میں ان کے کنبے، دوستوں اور لاتعداد مداحین کے تئیں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔‘‘

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's services exports rise by 12.7 pc in April despite West Asia crisis: RBI

Media Coverage

India's services exports rise by 12.7 pc in April despite West Asia crisis: RBI
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30 مئی 2026
May 30, 2026

Viksit Bharat in Motion: How PM Modi is Building a Self-Reliant Global India”