وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آر ایس ایس کے سینئر لیڈر جناب مدن داس دیوی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
جناب مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جناب مدن داس دیوی نے اپنی زندگی ، قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ وزیراعظم نے آنجہانی رہنما کے ساتھ اپنی گہری ذاتی وابستگی کو بھی یاد کیا اور کہا کہ انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
’’ جناب مدن داس دیوی جی کے انتقال سے انتہائی رنجیدہ ہوں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دی تھی۔ ان سے نہ صرف میرا گہرا تعلق تھا ، بلکہ ہمیشہ ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ایشورتمام کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کو طاقت عطا فرمائے۔ اوم شانتی!‘‘
श्री मदन दास देवी जी के देहावसान से अत्यंत दुख हुआ है। उन्होंने अपना पूरा जीवन राष्ट्रसेवा में समर्पित कर दिया। उनसे मेरा न सिर्फ घनिष्ठ जुड़ाव रहा, बल्कि हमेशा बहुत कुछ सीखने को मिला। शोक की इस घड़ी में ईश्वर सभी कार्यकर्ताओं और उनके परिवारजनों को संबल प्रदान करे। ओम शांति!
— Narendra Modi (@narendramodi) July 24, 2023


