وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  مصنف، مورخ اور تھیٹر کی معروف شخصیت شیوشاہر بابا صاحب پوراندرے کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے  چھتر پتی شیواجی مہاراج سے  آئندہ نسلوں کو  جوڑنے  کے سلسلے میں شیوشاہر بابا صاحب پورندارے کی خدمت کو یاد کیا۔ جناب مودی نے  بابا صاحب کے  صد سالہ پروگرام کے موقع پر  کی گئی اپنی  تقریر کو  پوسٹ  بھی کیا۔

مختلف ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:

’’مجھے ناقابل بیان صدمہ پہنچا ہے۔ شیوشاہر بابا صاحب پوراندرے کے انتقال سے  تاریخ اور ثقافت کی دنیا میں ایک ایسا خلاء  پیدا ہو گیا ہے، جسے پُر نہیں کیا جاسکتا۔ انہیں کی کاوشوں کے نتیجے میں آنے والی نسلیں چھترپتی شیواجی مہاراج کے ساتھ  مزید جڑ سکیں گی۔ اُن کی دیگر خدمات کو بھی ہمیشہ  یاد کیا جائے گا۔

شیوشاہر بابا صاحب پوراندرے ایک بہت ذہین دانشور  تھے اور  ہندوستانی تاریخ کا  زبردست علم رکھتے تھے۔ میری  گزشتہ برسوں میں اُن کے ساتھ  کچھ نزیکی ملاقاتیں رہی ہیں۔ چند مہینے  قبل میں نے اُن کے  صد سالہ پروگرام میں تقریر کی تھی۔

شیوشاہر بابا صاحب پوراندرے اپنے زبردست کام کی  بنا پر  ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ غم کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں اُن کے اہل کنبہ اور بے شمار مداحوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی‘‘۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Manufacturing to hit 25% of GDP as India builds toward $25 trillion industrial vision: BCG report

Media Coverage

Manufacturing to hit 25% of GDP as India builds toward $25 trillion industrial vision: BCG report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،12 دسمبر 2025
December 12, 2025

Citizens Celebrate Achievements Under PM Modi's Helm: From Manufacturing Might to Green Innovations – India's Unstoppable Surge