وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کشتواڑمیں پیش آئے حادثے کے دوران ہونے والے جانوں کے اتلاف پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے ۔
وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے دولاکھ روپے کی امداد ی رقم اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے 50ہزارروپے دیئے جانے کا اعلان کیاہے ۔ یہ رقم وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آرایف )سے دی جائیگی ۔
وزیراعظم کے دفترنے ایک ٹوئیٹ میں کہا؛
‘‘کشتواڑکے حادثے سے مجھے دکھ پہنچا ہے۔ میری ہمدردیاں سوگوارکنبوں کے ساتھ ہیں ۔دعاہے کہ زخمی ہونے والے افراد جلد از جلد صحتیاب ہوں۔وزیراعظم قومی راحت فنڈسے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہرفرد کے لواحقین کو دولاکھ روپے دیئے جائیں گے اورزخمی ہونے والے ہرفرد کو 50ہزارروپے دیئے جائیں گے : PM @narendramodi’’
Saddened by the accident in Kishtwar. My thoughts are with the bereaved families. May the injured recover at earliest. Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) August 31, 2022


