وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میگھالیہ میں  ہر اہل رائے دہندہ   آسانی سے ووٹ ڈال سکے ، یہ یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی)کی  یاد گار کوششوں میں شامل تمام افراد کی ستائش کی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے میگھالیہ  کے 59 اسمبلی حلقوں میں، جہاں انتخاب ہونے ہیں ،  974 پولنگ ٹیمیں روانہ کیں۔

مزید برآں ، صرف 35  رائے دہندگان والے کامسنگ پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے  پولنگ ٹیموں نے گھنٹوں  دشوار گزار علاقوں کا سفر کیا  اور  پولنگ کی اشیاء کو لے جانے کے لئے روایتی کھاسی ٹوکریاں استعمال کیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی رائے دہندہ پیچھے نہیں رہ جائے ۔

 

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا۔

"یہ ای سی آئی کے ذریعہ ہر اہل رائے دہندہ کو آسانی سے اپنا ووٹ ڈالنے کی سہولت کو یقینی بنانے کی یادگار کوششوں کی ایک اور مثال ہے ۔ وہ تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں ، جو ان ٹیموں کے حصہ ہیں ۔ اس سے رائے دہندگان ریکارڈ نمبروں میں ووٹ ڈالنے کے لیے راغب ہوں گے اور ہماری جمہوریت کو بھی  مزید تقویت ملے گی۔ "

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s power sector set for strong FY27 growth on rising demand, capacity additions: Report

Media Coverage

India’s power sector set for strong FY27 growth on rising demand, capacity additions: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،20 جولائی 2026
July 20, 2026

Yuva to Global Stage: How PM Modi’s Policies Are Turning India’s Youth, Farms & Factories into Growth Engines