Testing has gone up from around 50 lakh tests per week in early March to around 1.3 crore tests per week now
Localised containment strategies are the need of the hour: PM
PM instructed that testing needs to be scaled up further in areas with high test positivity rates
PM asks for augmentation of healthcare resources in rural areas to focus on door to door testing & surveillance.
Empower ASHA & Anganwadi workers with all necessary tools to boost fight in rural areas: PM
Important to ensure proper distribution of oxygen supply in rural areas: PM
Necessary training should be provided to health workers in the operation of ventilators & other equipment: PM

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک میں کووڈ اور ٹیکہ کاری سے متعلق حالات پر گفت و شنید کے لیے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اہلکاروں نے وزیر اعظم کو ملک میں کووڈ سے متعلق موجودہ حالات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں جانچ کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے، مارچ کے آغاز میں فی ہفتہ کووڈ-19 کے لیے تقریباً 50 لاکھ جانچ کی جا رہی تھی، جب اب بڑھ کر فی ہفتہ تقریباً 1.3 کروڑ ہو گئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو جانچ میں دھیرے دھیرے کم ہوتی جا رہی مثبت معاملوں کی شرح اور بیماری سے صحت یاب ہونے کی بڑھتی شرح کی بھی جانکاری دی۔ بات چیت کی گئی کہ ہر دن سامنے آ رہے چار لاکھ سے زیادہ معاملے طبی ملازمین، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کے نتیجہ میں اب کم ہو رہے ہیں۔

افسران نے کووڈ کی ریاستی اور ضلعی سطح کی حالت، جانچ، آکسیجن کی دستیابی، صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے، ٹیکہ کاری روڈ میپ کا ایک وسیع خاکہ پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خاص طور سے اُن ریاستوں کے لیے مقامی کنٹرول والی حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے جہاں ضلعوں میں جانچ پازیٹویٹی ریٹ (ٹی پی آر) زیادہ ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ آر ٹی پی سی آر اور ریپڈ ٹیسٹ دونوں کے استعمال کے ساتھ، خاص طور سے اعلی جانچ پازیٹویٹی ریٹ والے علاقوں میں جانچ کو مزید بڑھایا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستوں کو اپنی کوششوں کا صحیح نتیجہ نہ ملنے پر نظر آنے والی بڑی تعداد کا دباؤ نہ لیتے ہوئے شفاف طریقے سے اپنی تعداد کی معلومات فراہم کرنے کے لیے آمادہ کیا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم نے گھر گھر جاکر جانچ اور نگرانی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے دیہی علاقوں میں طبی وسائل کو بڑھانے کے لیے کہا۔ انہوں نے تمام ضروری وسائل کے ساتھ آشا اور آنگن واڑی ملازمین کو با اختیار بنانے کے بارے میں بھی بات کی۔ وزیر اعظم نے دیہی علاقوں میں ہوم آئیسولیشن اور علاج کے لیے رہنما خطوط تصاویر کے ساتھ ساتھ آسان زبان میں مہیا کرانے کو کہا۔

وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ دیہی علاقوں میں آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے تقسیم کا ایک منصوبہ تیار کیا جائے، جس میں آکسیجن کنسنریٹرس کا التزام شامل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے آلات کو چلانے کے لیے طبی ملازمین کو ضروری ٹریننگ فراہم کی جانی چاہیے اور ایسے طبی آلات کو موزوں طریقے سے استعمال کرنے کے لیے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

وزیر اعظم نے کچھ ریاستوں میں وینٹی لیٹر کے اسٹوریج میں پڑے ہونے کی کچھ رپورٹوں کو سنجیدگی سے لیا اور ہدایت دی کہ مرکزی حکومت کے ذریعے دیے گئے وینٹی لیٹر کے استعمال اور آپریشن کا فوری آڈٹ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہو تو طبی ملازمین کو وینٹی لیٹر کو ٹھیک سے چلانے کے لیے ریفریشر ٹریننگ دی جانی چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ کے خلاف بھارت کی لڑائی کی سائنس دانوں اور موضوع کے ماہرین نے رہنمائی کی ہے اور یہ جاری رہے گی۔

افسران نے وزیر اعظم کو ٹیکہ کاری کے عمل اور 45 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کو ریاست وار طریقے سے دیے گئے ٹیکہ کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ مستقبل میں ٹیکہ کی دستیابی کے روڈ میپ پر بھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے افسران کو ٹیکہ کاری کی رفتار تیز کرنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت دی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi Praises Farmers For Taking India's Rich Mango Heritage To Global Markets

Media Coverage

PM Modi Praises Farmers For Taking India's Rich Mango Heritage To Global Markets
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister hold talks with Myanmar President U Min Aung Hlaing
June 01, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today held productive talks with the President of Myanmar, U Min Aung Hlaing.

The Prime Minister noted that India is honoured that President U Min Aung Hlaing chose India for his first foreign visit as President. He also expressed happiness that the President began his programme in India from Bodh Gaya with the blessings of Lord Buddha.

During the talks, the two leaders reviewed the full range of India-Myanmar relations and discussed ways to further strengthen bilateral cooperation.

The discussions covered avenues to deepen cooperation in trade, rare earths, healthcare, connectivity, heritage restoration and capacity building. The two sides also agreed to work closely in areas such as maritime security, cyber security and other sectors of mutual interest.

The Prime Minister underlined that Myanmar is vital to India’s ‘Neighbourhood First’, ‘Act East’ and Indo-Pacific policies, reaffirming the importance India attaches to its relations with Myanmar.

The Prime Minister wrote on X;

“Had a productive meeting with President U Min Aung Hlaing of Myanmar. We in India are honoured that he has chosen India for his first foreign visit as President. Equally gladdening is the fact that he began the visit from Bodh Gaya, with the blessings of Lord Buddha. We reviewed the full range of India-Myanmar relations. Myanmar is vital to India’s policies of ‘Neighbourhood First’, ‘Act East’ and Indo-Pacific.”

“Our talks covered ways to deepen cooperation in trade, rare earths, healthcare, connectivity, heritage restoration and capacity building. We also agreed to work closely in areas such as maritime security, cyber security and more.”