وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7 لوک کلیان مارگ، نئی دہلی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال، سی ڈی ایس جنرل انل چوہان اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی:
’’7 لوک کلیان مارگ پر وزیر اعظم نریندر مودی @narendramodi کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میٹنگ میں جن شخصیات نے شرکت کی، ان میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ@rajnathsingh، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال، سی ڈی ایس جنرل انل چوہان، اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت سینئر افسران شامل تھے۔ ‘‘
A high level meeting was chaired by PM @narendramodi at 7, Lok Kalyan Marg. Those who attended the meeting included Defence Minister @rajnathsingh, NSA Ajit Doval, CDS General Anil Chauhan, armed forces chiefs and senior officials. pic.twitter.com/mECIeuREKz
— PMO India (@PMOIndia) May 10, 2025


