وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے جذبہ کو مزید تقویت دینے کی اپیل کی ہے اور ماحول کو سرسبز و شاداب اور بہتر بنانے کے لیے نچلی سطح پر کام کرنے والوں کے گراں قدر تعاون و خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘اس #عالمی یوم ماحولیات، آئیے اپنے سیارے کی حفاظت اور ہمیں درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید گہرا کریں۔ میں اپنے ماحول کو سرسبزو شاداب اور بہتر بنانے کے لیے نچلی سطح پر کام کرنے والوں کی بھی تعریف کرتا ہوں’’۔
This #WorldEnvironmentDay, let’s deepen our efforts towards protecting our planet and overcoming the challenges we face. I also compliment all those working at the grassroots to make our environment greener and better. pic.twitter.com/E7mWAFZ73V
— Narendra Modi (@narendramodi) June 5, 2025


