متحدہ عرب امارات کے  نائب صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع اور  دبئی کے حکمراں  عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 14 فروری 2024 کو دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے سربراہ کانفرنس   میں‘‘مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل’’ کے  موضوع پر خصوصی کلیدی خطاب کیا - ۔ وزیر اعظم مودی  نے 2018 میں بھی عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔اس سربراہ کانفرنس  میں 10 صدور اور 10 وزرائے اعظم سمیت 20 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ عالمی اجتماع میں 120 سے زائد ممالک کی حکومت اور مندوبین نے شرکت کی۔

 

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے حکمرانی کی بدلتی ہوئی نوعیت  سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ‘‘کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی’’  کے منتر پر مبنی ہندوستان کی تبدیل ہونے والی  اصلاحات کا ذکر کیا۔ ہندوستانی تجربے کو مشترک کرتے ہوئے کہ کس طرح ملک نے مزید بہبود، شمولیت اور پائیداری کے لیے ڈیجیٹل ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھایا، اس نے حکمرانی کے لیے انسانیت پر مرکوز نقطہ نظر پر زور دیا۔ انہوں نے ایک جامع معاشرے کے حصول کے لیے لوگوں کی شرکت، آخری شخص  تک فائدہ پہنچانے اور خواتین کی قیادت میں ترقی پر ہندوستان کی توجہ کو بھی اجاگر کیا۔

 

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی نوعیت کے پیش نظر حکومتوں کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون حاصل کرنا چاہئے اورایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکمرانی کو جامع، ٹیک اسمارٹ، صاف و شفاف اور گرین ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ اس تناظر میں، انہوں نے مزید زور دیا کہ حکومتوں کو عوامی خدمت کے نقطہ نظر سے زندگی کو آسان بنانے،  انصاف  کو ممکن بنانے، نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنے، اختراع میں سہولت پیدا کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو ترجیح دینی چاہیے۔ آب و ہوا میں  تبدیلی  سے نمٹنے کی  کارروائی کے لیے ہندوستان کی ثابت قدمی کے عزم کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے لوگوں سے ایک پائیدار دنیا کی تشکیل کے لیے مشن لائف (ماحول کے لیے طرز زندگی) میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

 

وزیر اعظم نے دنیا کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کی ایک وسیع پیمانے پر گزشتہ سال جی-20 کی سربراہی کے طور پر ہندوستان کی طرف سے ادا کیے گئے قائدانہ کردار کی وضاحت کی۔ اس تناظر میں، انہوں نے عالمی جنوب کو درپیش ترقیاتی خدشات کو عالمی گفتگو کے مرکز میں لانے کے لیے ہندوستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ کثیرالجہتی اداروں میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے، انہوں نے عالمی جنوب کے لیے فیصلہ سازی میں زیادہ آواز اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نےاس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستان ایک ‘‘وشو بندھو’’ کے طور پر اپنے کردار کی بنیاد پر عالمی ترقی میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From Suzuki to Volkswagen, global auto giants bet big on India as sales slow elsewhere

Media Coverage

From Suzuki to Volkswagen, global auto giants bet big on India as sales slow elsewhere
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi reaffirms resolve to harness Science & Tech for National Development and Global Good on National Science Day
February 28, 2026

The Prime Minister highlighted that, on National Science Day, we celebrate the spirit of research, innovation, and scientific curiosity that drives our nation forward.

PM Modi stated that, “This day commemorates the groundbreaking discovery of the Raman Effect by Sir CV Raman”. The Prime Minister noted that this discovery placed Indian research firmly on the global map.

The Prime Minister reaffirmed that our resolve to empower our youth, strengthen research ecosystems, and harness science and technology for national development and global good.

The Prime Minister wrote on X;

Today, on National Science Day, we celebrate the spirit of research, innovation and scientific curiosity that drives our nation forward.

This day commemorates the groundbreaking discovery of the Raman Effect by Sir CV Raman. This discovery placed Indian research firmly on the global map.

We reaffirm our resolve to empower our youth, strengthen research ecosystems and harness science and technology for national development and global good.