ٹینڈریل تھانگ، تھمپو میں منعقد ایک عوامی تقریب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو بھوٹان کے  بادشاہ کے ذریعے بھوٹان کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’آرڈر آف دی ڈروک گیالپو‘ سے نوازا گیا۔ وزیر اعظم مودی پہلے غیر ملکی لیڈر ہیں جنہیں یہ مشہور انعام دیا گیا ہے۔

 

بھوٹان کے بادشاہ نے دسمبر 2021 میں تاشی چھوڈجونگ، تھمپو میں منعقد بھوٹان کے 114ویں قومی دن کی تقریبات کے دوران اس انعام سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ انعام ہند-بھوٹان تعلقات کو مضبوط کرنے میں وزیر اعظم مودی کے تعاون اور ان کی عوام پر مرکوز قیادت کو درجہ قبولیت فراہم کرتا ہے۔ اس کے تہنیت نامہ میں درج ہے کہ یہ انعام وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ہندوستان کے عروج کا احترام کرتا ہے اور ہندوستان کے ساتھ بھوٹان کے  خصوصی تعلقات کا جشن مناتا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت نے ہندوستان کو تبدیلی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور ہندوستان کی اخلاقی حکمرانی اور عالمی قد میں اضافہ ہوا ہے۔

 

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ انعام ہندوستان کے 1.4 ارب لوگوں کو دیا گیا اعزاز ہے اور دونوں ممالک کے خصوصی اور  مثالی تعلقات کا ثبوت ہے۔

 

ماضی میں قائم رینکنگ اور روایت کے مطابق، آرڈر آف دی ڈروک گیالپو کو لائف ٹائم اچیومنٹ کے ایک اعزاز کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور یہ بھوٹان کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے جو  تمام اعزازات، انعامات اور تمغوں میں سر فہرست ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PLI 2.0: India bets big on making more of the smartphone at home

Media Coverage

PLI 2.0: India bets big on making more of the smartphone at home
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 مئی 2026
May 29, 2026

Every Sector, Every Citizen: How PM Modi’s Vision is Transforming India Across All Fronts