وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں منعقد ایک تقریب میں ہندوستانی کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اس پروگرام میں 15 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

 

ہندوستانی برادری نے غیر معمولی گرمجوشی اور جوش و خروش کے ساتھ وزیراعظم مودی کا استقبال کیا گیا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے  کہا کہ ہندوستان- امریکہ کے تعلقات کو ہندوستانی امریکی ک برادری نے گہری تقویت بخشی ہے، ان برادریوں نے  دو  عظیم جمہوریتوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ پچھلے دنوں وزیر اعظم ڈیلاویئر میں صدر بائیڈن کے ساتھ  ان کے گھر میں ہوئی ملاقات کے بارے میں بات کی۔ یہ خصوصی خیر سگالی ملاقات مضبوط  اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جو ہندوستانی برادری نے امریکہ کے ساتھ بنایا ہے۔

 

وزیر اعظم نے 2047 تک وکست بھارت کے لیے اپنے وژن کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستانی تاریخ کی سب سے بڑی جمہوری مشق نے انہیں تاریخی تیسری میعاد دی ہے، جس میں وہ پہلے سے زیادہ لگن کے ساتھ  ہندوستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اگلی نسل کی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل سے لے کر 250 ملین لوگوں کو غربت سے نکالنے تک ،ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور  دسویں سب سے بڑی معیشت سے پانچویں سب سے بڑی معیشت  بننے تک  گزشتہ دہائی میں ہندوستان میں انقلابی تبدیلی کو اجاگر کیا۔انھوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہندوستان کا ہدف اب دنیا میں تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کا ہے ۔

 

وزیر اعظم نے لوگوں کی توقعات کوپورا کرنے کے لیے اصلاحات کو آگے بڑھانے کے تعلق سے حکومت کے عزم کا اجاگر کیا۔ انہوں نےجدت،  صنعت کاری ، اسٹارٹ اپس، مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹل  طور پربااختیار بنا کر ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے ساتھ ملک میں نئی تبدیلیوں کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے زمینی سطح پر خواتین کی قیادت  میں ترقی اور گرین ٹرانزیشن  پر تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہندوستان عالمی ترقی، خوشحالی، امن و سلامتی،  ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کارروائی، اختراع، سپلائی، ویلیو چین اور عالمی سطح پر مہارت کے خلا کو پُر کرنے میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی آواز آج عالمی میدان میں گہرائی اور بلندی کے ساتھ گونج رہی ہے۔

 

وزیر اعظم نے امریکہ  کے بوسٹن اور لاس اینجلس میں دو نئے ہندوستانی قونصل خانے کھولنے کے اورہیوسٹن یونیورسٹی میں تمل اسٹڈیز کے تھروولوور چیئر کا اعلان کیا۔ ان اقدامات سے ہندوستان اور امریکہ میں اس کے تارکین وطن کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت  حاصل ہو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستانی تارکین وطن اپنی مضبوط  منظم قوت کے ساتھ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian professionals flagbearers in global technological adaptation: Report

Media Coverage

Indian professionals flagbearers in global technological adaptation: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Madhya Pradesh meets Prime Minister
December 10, 2024