وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈیٹا سونیفیکیشن کے ذریعے لین دین کی گئی رقم کی آواز کے ذریعے ڈجیٹل ادائیگیوں اور یو پی آئی کے نقطہ نظر کو بیان کرنے کے لیے انڈیا ان پکسلز (آئی آئی پی) کی تعریف کی ہے۔
انڈیا ان پکسلز کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا،
”میں نے اکثر یو پی آئی اور ڈجیٹل ادائیگیوں کے بارے میں بات کی ہے لیکن آپ نے نقطہ نظر کو مؤثر طریقے سے بیان کرنے کے لیے ڈیٹا سونیفیکیشن کے ذریعے لین دین کی گئی رقم کی آواز کو جس طرح سے استعمال کیا ہے وہ مجھے واقعی میں پسند آیا ہے۔
بے حد دلچسپ، متاثر کن اور واضح طور پر معلوماتی!“
I’ve spoken about UPI and Digital Payments quite often but I really liked how you’ve used the sound of money transacted through data sonification to effectively convey the point.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 13, 2022
Very interesting, impressive and obviously informative! @indiainpixels https://t.co/rpsjejjR9J


