وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھارت – بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن کا مشترکہ طو ر پر آغاز کیا
آئی بی ایف پی بھارت اور اس کے ہمسایوں کے درمیان سرحد کے آر پار دوسری توانائی پائپ لائن ہے
بنگلہ دیش کے ساتھ بہتر کنکٹیویٹی عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے آج ورچووَل موڈ میں بھارت-بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن (آئی بی ایف پی) کا مشترکہ طور پر آغاز کیا۔ اس پائپ لائن کا سنگ بنیاد ستمبر 2018 میں دونوں وزرائے اعظم کے ذریعہ رکھا گیا تھا۔ نومالیاگڑھ ریفائنری لمیٹڈ 2015 سے بنگلہ دیش کو پیٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔ یہ بھارت اور اس کے ہمسایوں کے درمیان سرحد کے آر پار دوسری توانائی پائپ لائن ہے۔

بجلی اور توانائی شعبے میں تعاون بھارت – بنگلہ دیش تعلقات کی علامتوں میں سے ایک علامت بن چکا ہے۔  آئی بی ایف پی بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سرحد کے آر پار اولین توانائی پائپ لائن  ہے جو کہ بنگلہ دیش کے لیے ایک ملین میٹرک ٹن سالانہ (ایم ایم ٹی پی اے) کے بقدر ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) نقل و حمل  انجام دینے کی صلاحیت کی حامل ہے۔ بنگلہ دیش کے ساتھ افزوں کنکٹیویٹی دونوں ممالک کے مابین عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گی۔

بنگلہ دیش بھارت کا سرکردہ ترقی کا ساجھے دار اور خطے میں اس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دوستی پائپ لائن کے مصروف عمل ہو جانے سے دونوں ممالک کے درمیان جاری توانائی تعاون میں اضافہ ہوگا اور بنگلہ دیش  ، خصوصاً اس کا زرعی شعبہ مزید نمو سے ہمکنار ہوگا۔

وزیر اعظم نے اس پروجیکٹ کے لیے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی مسلسل رہنمائی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنا جاری رکھنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Scan, withdraw, done: EPFO 3.0 plans instant PF access via ATMs and UPI

Media Coverage

Scan, withdraw, done: EPFO 3.0 plans instant PF access via ATMs and UPI
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Mr. Janez Janša on his election as Prime Minister of Slovenia
May 28, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today congratulated Mr. Janez Janša on his election as the Prime Minister of Slovenia.

In a post on X, the Prime Minister said;

“Heartiest congratulations to Mr. Janez Janša on his election as the Prime Minister of Slovenia. I look forward to working closely with him to further strengthen our bilateral ties for the shared prosperity and mutual benefit of our people.

@JJansaSDS”