’’ صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کی رہنمائی اور محترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کیا جانے والاعبوری بجٹ ،ناری شکتی کے جشن کا ایک موقع ہے‘‘
’’ تعمیری تنقید کا خیرمقدم ہے ، لیکن خلل ڈالنے والے رویہ کا نام و نشان مٹ جائے گا ‘‘
’’آئیے ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی پوری کوشش کریں، ایوان کو اپنے خیالات و نظریات سے مالا مال کریں، اور قوم کو جوش اور پُر امیدی کے جذبے سے بھر دیں ‘‘
عام طور پر، جب الیکشن کا وقت قریب ہوتا ہے، تو پورا بجٹ پیش نہیں کیا جاتا، ہم بھی اسی روایت پر عمل کررہے ہیں اور نئی حکومت کے قیام کے بعد پورا بجٹ آپ کے سامنے پیش کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل میڈیاکے روبرو ایک بیان دیا۔

اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے نئی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا ذکر کیا اور پہلے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلے پر روشنی ڈالی۔ جناب مودی نے کہا’’خواتین کےتفویض اختیارات اور ایڈولیشن ایکٹ کی منظوری ہماری قوم کے لیے ایک اہم لمحہ ہے‘‘۔ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے ناری شکتی کی طاقت، بہادری اور عزم کوقوم کی جانب سےقبول کئے جانے کا اعتراف کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ عبوری بجٹ پیش کئے جانے کو، خواتین کو بااختیار بنانے کا جشن قرار دیتےہوئےاس کی اہمیت کو  اجاگر کیا۔

 

گزشتہ دہائی  کے بارے میں غور کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ کے ہر رکن کے تعاون کا اعتراف کیا۔البتہ انہوں نے ان لوگوں کے   مابین خود شناسی پر زور دیا جو جمہوری اقدار سے بھٹک چکے ہیں اور ہنگامہ آرائی اور رخنہ اندازی کا سہارا لیتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ’’جمہوریت میں تنقید اورمخالفت ضروری ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ایوان کواپنے تعمیری خیالات سے مالا مال کیا ہے، اورجنہیں ایک بڑے طبقے نے یاد رکھا ہے۔ لیکن  ان لوگوں کو کوئی یاد نہیں رکھتا جنہوں نے صرف رخنہ اندازی کی ہے۔‘‘

اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے پارلیمانی مباحثوں کے پائیدار اثرات پر زور دیتے ہوئے کہا،’’یہاں بولا جانے والا ہر لفظ تاریخ کے ابواب میں گونجے گا۔‘‘ انہوں نے اراکین سے مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا،’’ حالانکہ تعمیری تنقید کاخیر مقدم ہے، لیکن خلل ڈالنے والے رویہ  کا نام و نشان مٹ جائے گا۔‘‘بجٹ اجلاس کے جاری ہونے کے ساتھ،وزیر اعظم مودی نے تمام معزز ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنا مثبت نقش چھوڑنے کے اس  موقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے ان سے قومی مفادات کو ترجیح دینے کی التجا کرتے ہوئے کہا،’’آئیے ہم اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی  پوری کوشش کریں، ایوان کو اپنے خیالات  و نظریات سے مالا مال کریں،اور قوم کو جوش اورپُرامیدی کے جذبے سے بھردیں ۔‘‘

 

جلد پیش کئے جانے والے بجٹ کے حوالے سے ،وزیراعظم نے کہا کہ’’ عام طور پر جب انتخابات کا وقت قریب ہوتا ہے تو مکمل بجٹ پیش نہیں کیا جاتا، ہم بھی اسی روایت پر عمل کرتے ہوئے نئی حکومت کے قیام کے بعد مکمل بجٹ آپ کے سامنے  پیش کریں  گے۔اس بار، ملک کی وزیر خزانہ نرملا جی  بعض رہنما نکات کے ساتھ کل اپنا بجٹ ہم سب کے سامنے پیش کرنے والی ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا’’ عوام کے آشیرواد سے تقویت حاصل کرتے ہوئے  ،بھارت کا     مبنی برشمولیت اور جامع ترقی کا سفر جاری رہے گا۔‘‘

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Job postings in India remain 84% above pre-pandemic levels: Report

Media Coverage

Job postings in India remain 84% above pre-pandemic levels: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam emphasising on the triumph of truth
March 12, 2026

The Prime Minister Shri Narendra Modi, paid homage to all the great personalities who participated in the Dandi March, which began on this very day in 1930.

The Prime Minister shared a Sanskrit Subhashitam emphasising on the triumph of truth:

“सत्यमेव जयति नानृतं सत्येन पन्था विततो देवयानः।

येनाक्रमन्त्यृषयो ह्याप्तकामा यत्र तत्सत्यस्य परमं निधानम्॥”

The Subhashitam conveys that, truth always prevails and falsehood is ultimately destroyed. Therefore, one should follow the path on which the Sages attained bliss and realised the supreme truth.

The Prime Minister wrote on X;

“सन् 1930 में आज ही के दिन दांडी मार्च की शुरुआत हुई थी। इसमें शामिल सभी विभूतियों का श्रद्धापूर्वक स्मरण!

सत्यमेव जयति नानृतं सत्येन पन्था विततो देवयानः।

येनाक्रमन्त्यृषयो ह्याप्तकामा यत्र तत्सत्यस्य परमं निधानम्॥”