وزیراعظم  نریندر مودی نے آج سڈنی میں آسٹریلیا کی چوٹی کی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ بزنس گول میز کانفرنس سے خطاب کیا۔

شرکت کرنے والے سی ای اوز نے اسٹیل، بینکنگ، توانائی، کان کنی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والی معروف کمپنیوں کی نمائندگی کی۔ گول میز کانفرنس میں آسٹریلیا کی چند معروف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کاروبار میں آسانی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے شروع کردہ متعدد اقتصادی اصلاحات اور اقدامات کو اجاگر کیا۔ ان میں بنیادی ڈھانچے سے رابطے کے منصوبوں کے لیے مربوط نقطہ نظر کے لیے مشن گتی شکتی؛  جن دھن،آدھار،موبائل تثلیث؛  قومی تعلیمی پالیسی ہائیڈروجن مشن ؛ 2050 پی ایل آئی اسکیم؛ خلائی اور جغرافیائی شعبے میں نجی سرمایہ کاری کا آغاز؛ طبی آلات کی مینوفیکچرنگ کی نئی پالیسی؛ آیوشمان بھارت ہیلتھ انشورنس اسکیم وغیرہ شامل ہیں۔

وزیراعظم نے سی ای اوز کو دعوت دی کہ وہ بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، فن ٹیک، ٹیلی کام، سیمی کنڈکٹر، خلائی، قابل تجدید توانائی بشمول گرین ہائیڈروجن، تعلیم، فارما، طبی آلات کی مینوفیکچرنگ، کان کنی، ٹیکسٹائل، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ سمیت بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بھارت کی طرف سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

وزیراعظم نے سی ای اوز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ باہمی فائدہ مند شراکت داری قائم کریں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
With HPV vaccine rollout, AIIMS oncologist says it’s the beginning of the end for cervical cancer in India

Media Coverage

With HPV vaccine rollout, AIIMS oncologist says it’s the beginning of the end for cervical cancer in India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 28 فروری 2026
February 28, 2026

India’s Strategic Ascent: Building Trust, Tech, and Transparency Under the Leadership of PM Modi