وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جوہانسبرگ میں جی20 سربراہ اجلاس کے موقع پر بھارت-کینیڈا شراکت داری میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیےکینیڈا کے وزیر اعظم جناب مارک کارنی سے ملاقات کی ۔

دونوں رہنماؤں نے آسٹریلیا-کینیڈا-انڈیا ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن(اے سی آئی ٹی آئی)شراکت داری کو اپنانے کا خیرمقدم کیا جس سے اہم ٹیکنالوجیز، جوہری توانائی، سپلائی چین کی تنوع اور  اے آئی کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے جی7 سربراہ اجلاس کے موقع  پر جون 2025 میں کناناسکیس میں ہونے والی ملاقات اور اکتوبر 2025 میں وزرائے خارجہ کی طرف سے دوطرفہ مصروفیات کے لیے نئے روڈ میپ کے آغاز کے بعد سے تعلقات میں نئی ​​رفتار کو سراہا۔ دونوں وزرائے اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم،خلا، سائنس و ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم کارنی نے فروری 2026 میں ہندوستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اے آئی اجلاس کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔

 

دونوں رہنماؤں نے ایک اعلیٰ عزائم جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا، جس کا مقصد دو طرفہ تجارت کو 2030 تک دوگنا کرکے50 بلین امریکی ڈالر تک کرنا ہے۔ دونوں فریقوں نے اپنے دیرینہ شہری جوہری تعاون کی توثیق کی اور باہمی شراکت داری کو بڑھانے پر زور دیا جس میں طویل مدتی یورینیم سپلائی کے انتظامات  کے لیے  تعاون  بھی شامل ہے۔

دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کنیڈا کے وزیر اعظم کارنی کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India steps up semiconductor push, seeks to turn ‘Make In India’ into ‘Engineer in India’

Media Coverage

India steps up semiconductor push, seeks to turn ‘Make In India’ into ‘Engineer in India’
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam, highlighting prayers for peace, well-being, and harmony with nature
September 07, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi shared a Sanskrit Subhashitam today, highlighting prayers for peace, well-being, and harmony with nature.

The Prime Minister wrote on X;

"शं नो वातः पवतां शं नस्तपतु सूर्यः।

शं नः कनिक्रदद् देवः पर्जन्योऽभिवर्षतु॥"

May the wind blow for us in a peaceful, wholesome, and purifying way. May the Sun shine upon us as a source of well-being and blessing. May it's warmth and light bring us comfort and joy. And may the divine Rain-God, Parjanya, shower life-giving and auspicious rain upon us.