نئی دہلی۔21؍جنوری۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نےآج میگھالیہ ریاست کے عوام کو اس کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔
ایک ٹوئیٹ پیغام میں وزیراعظم نے کہا ’’میگھالیہ کے عوام اپنی رحم دلی اور ہمدردانہ مزاج کے لیے جانے جاتے ہیں۔ کھیلوں اور موسیقی سے لیکر فطرت کے تحفظ تک ، ان سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔ آنے والے برسوں میں میگھالیہ کی ترقی کیلئے دعاگو ہوں‘‘۔
Best wishes to the people of Meghalaya on their Statehood Day. The people of Meghalaya are known for their kind and compassionate nature. From sports, music to conservation of nature, there is much to learn from them. Praying for Meghalaya’s development in the coming years.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 21, 2020