وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے  آج بنگلورو میں  شری ناداپربھو  کیمپے گوڑا کے 108فٹ لمبے کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔وزیراعظم نے  مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور گنگا جل چڑھایا۔انہوں نے ایک پودا بھی لگایا۔

یہ مجسمہ بنگلورو کی ترقی میں شہر کے بانی ناداپربھو کیمپے گوڑا کے تعاون کی یاد میں بنایا گیا ہے۔اسٹیچو آف یونٹی کےنام سے مشہور  رام وی سوتار کے ذریعہ تصور کئے گئے اور مجسمے  کی شکل دئےگئے  اس مجسمے کو بنانے میں 98 ٹن کانسے اور 120 ٹن اسٹیل کا استعمال کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’بنگلور کی تعمیر میں سری ناداپربھو کیمپے گوڑا کا کردار بے مثال ہے۔ انہیں ایک وژنری کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں  نے ہمیشہ لوگوں کی فلاح و بہبود کو ہر چیز پر ترجیح دی۔ بنگلورو میں ’اسٹیچو آف پرسپیرٹی‘ یعنی خوشحالی کے مجسمے  کا افتتاح کرنے پر فخر محسوس  کیا ۔‘‘

اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ  کرناٹک کے وزیراعلی  جناب بسوا راج بومئی،کرناٹک کے گورنر  جناب تھاور چند گہلوت اور مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور دیگر معزز افراد موجود تھے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Putin credits PM Modi for growing Russia India trade in talks with EAM Jaishankar

Media Coverage

Putin credits PM Modi for growing Russia India trade in talks with EAM Jaishankar
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24 اگست 2026
August 24, 2026

Beyond Announcements: Real Milestones Proving India’s Rise Across Defence, Tech & Economy Under the Leadership of PM Modi