وزیراعظم جناب نریندر مودی  12 نومبر 2021  کو صبح  11 بجے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریزرو بینک آف انڈیا کے دو  اختراعی گاہکوں پر مرکوز مہمات کا  آغاز کریں گے۔ یہ مہمات  آر بی آئی  کی براہ راست  خوردہ اسکیم اور  ریزروبینک -  مربوط  محتسب اسکیمیں ہیں۔

آر بی آئی  ریٹیل ڈائریکٹ اسکیم کا مقصد خوردہ سرمایہ کاروں کے لئے سرکاری سکیورٹیز مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کے تحت  خوردہ سرمایہ کاروں کیلئے حکومت ہند  اور ریاستی  حکومتوں  کے ذریعے جاری سکیورٹیز میں براہ راست سرمایہ کاری کا راستہ کھل جائے گا۔ سرمایہ کار  آر بی آئی کے ساتھ مفت  اپنی  سرکاری سکیورٹیز  کا اکاؤنٹ آن لائن   کھول سکیں گے اور آسانی سے اُس کو  بحال رکھ سکیں گے۔

بھارتی ریزرو بینک -  مربوط محتسب اسکیم کا مقصد  آر بی آئی کے ماتحت  چل رہے اداروں کے بر خلاف  گاہکوں کی شکایت کے حل کے لئے شکایات کے ازالے کے نظام کو  مزید بہتر بنا نا ہے۔ اسکیم کی  مرکزی  تھیم،  شکایتوں کو درج کرنے کی خاطر گاہکوں کے لئے  وَن پورٹل، وَن ای- میل اور وَن ایڈریس کے ساتھ  ’وَن نیشن - وَن محتسب ‘پر مبنی ہے۔ گاہکوں کو اپنی شکایات  درج کرنے ، دستاویزات جمع کرنے، اسٹیٹس کا پتہ لگانے اور فیڈ بیک فراہم کرنے کے لئے حوالہ جات  کا ایک واحد پوائنٹ ہوگا۔ گاہکوں کے لئے ایک کثیر  زبانی  ٹول فری نمبر فراہم کیا جائے گا، تاکہ  وہ  شکایات کے ازالے اور  شکایات  درج کرنے میں کسی بھی  طرح کی دشواری یا معلومات کے لئے مدد حاصل کر سکیں ۔

اس تقریب میں مرکزی وزیر  خزانہ اور  آر بی آئی کے گورنر بھی شریک ہوں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Coconut industry gets a policy boost

Media Coverage

Coconut industry gets a policy boost
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 17فروری 2026
February 17, 2026

India’s Tech-focused Revolution under PM Modi’s Leadership Takes Centre Stage at the IndiaAI Impact Summit