نئی دلّی ، 25 فروری / وزیر اعظم جناب نریندر  مودی 27 فروری  کو بھارتی کھلونوں کے میلے  - 2021 کا دن میں گیارہ بجے   ویڈیو کانفرنسنگ   کے ذریعے افتتاح کریں گے ۔

          کھلونے  ، بچوں کے ذہنی فروغ میں اہم  رول ادا کرتے ہیں اور  بچوں میں   آموزشی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد  کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے  اگست ، 2020 ء میں  اپنے  من کی  بات  میں کہا تھا  کہ  کھلونے  نہ صرف سرگرمیوں  میں اضافہ کرتے ہیں  بلکہ امنگوں کو  پرواز بخشتے ہیں ۔ بچوں کی مجموعی ترقی میں  کھلونوں  کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے  پہلے بھی    کھلونوں کی  ہندوستان میں مینو فیکچرنگ میں اضافہ کرنے پر زور دیا تھا ۔ بھارتی کھلونا میلہ – 2021 وزیر اعظم کے ، اِسی ویژن کے ساتھ منعقد کیا جا رہا  ہے ۔

میلے کے بارے میں

          یہ میلہ 27 فروری سے 2 مارچ  تک منعقد کیا جائے گا ۔ اس کا مقصد  خریداروں  ،  فروخت کرنے والوں  ، طلباء ، اساتذہ   ، ڈیزائن بنانے والوں ، سبھی کو   ایک ورچوول   پلیٹ فارم پر یکجا کرنا  ہے  تاکہ   صنعت کی مجموعی  ترقی کے لئے  ایک پائیدار تعلق  قائم کیا جا سکے  اور  مذاکرات  کی ہمت افزائی کی جا سکے ۔  اس پلیٹ فارم کے ذریعے   حکومت اور صنعت    ، اِس معاملے پر تبادلۂ خیال کے لئے  یکجا ہوں گے  کہ کس طرح  ہندوستان  کو  کھلونا بنانے  کے شعبے میں سرمایہ کاری راغب کرکے  اور  بر آمدات کو فروغ دے کر     کھلونوں کی مینو فیکچرنگ کا ایک عالمی  مرکز بنایا جا سکتا ہے ۔

          30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے  1000 سے زیادہ نمائش کار  ای – کامرس  والی ورچوول نمائش میں  اپنی  مصنوعات کی نمائش کریں گے ۔  اس میں  ہندوستان کے روایتی  کھلونوں     کے ساتھ ساتھ جدید کھلونوں  ،  پلش ٹوائز ، پزل اور دوسرے کھیل کود کی نمائش کی جائے گی ۔ میلے میں    کئی ویبینار اور   ہندوستان   اور بیرونی ملکوں کے   ممتاز مقررین کے ساتھ   پینل مباحثے بھی ہوں گے ۔ یہ مباحثے  کھلونوں کے ڈیزائن اور مینو فیکچرنگ   سے متعلق ہوں گے ۔   بچوں کے لئے  یہ بہت سی سرگرمیوں ، جس میں  دست کاری کے مظاہرے ، روایتی کھلونے بنانے   اور   کھلونے بنانے والی فیکٹریوں اور میوزیم  کے ورچوول دوروں سمیت   بہت سی سرگرمیوں میں شرکت  کرنے کا موقع ملے گا ۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
e-Jagriti: Reimagining consumer justice for a Digital India

Media Coverage

e-Jagriti: Reimagining consumer justice for a Digital India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets President of the United States on the 250th anniversary of the United States' independence
July 04, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, extended greetings to the President of the United States, Mr. Donald J. Trump, and the people of the United States on the historic occasion of the 250th anniversary of the country's independence. Shri Modi underscored the enduring strength of the India–United States partnership. He noted that the relationship between the two democracies extends beyond a strategic partnership and is anchored in shared values of democracy, the rule of law and faith in the limitless potential of their people.

The Prime Minister posted on X:

On behalf of 1.4 billion Indians, I extend my warmest congratulations to President Trump and the people of the United States on the historic 250th anniversary of your Independence.

India and the United States share more than a strategic partnership. Our shared belief in democracy, rule of law and the limitless potential of our people make our friendship a force for global good.

May the next 250 years bring even greater prosperity, peace and progress for America and take the India-US partnership to new heights.

@POTUS
@realDonaldTrump