وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 مارچ کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف  ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) کے 96 ویں کامن فاؤنڈیشن کورس  کی الوداعی تقریب سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم نے اسپورٹس کمپلیکس  کا افتتاح کریں گے اور نو تعمیر ہیپی ویلی کمپلیکس قوم کو وقف کریں گے ۔

96ویں فاؤنڈیشن کورس ایل بی ایس این اے اے کا مشن کرم یوگی کے اصولوں پر مبنی پہلا کامن فاؤنڈیشن کورس ہے جس میں نئے نصابی مواد شامل کئے گئےہیں۔اس بیچ میں 16سروسز اور 3رائل بھوٹان سروسز (ایڈمنسٹریٹو ،پولیس اور جنگلات) کے 488 او ٹی شامل ہیں۔

نوجوانوں پر مبنی اس بیچ کی مہم جویانہ اور اختراعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لئے مشن کرم یوگی کے اصولوں کی بنیاد پر نیا نصاب تیار کیا گیا ہے۔اس کورس کے دوران تربیت حاصل کرنے والے افسران  (اوٹی) کو طالب علم /شہری سے پبلک سرونٹ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی جس کے لئے انہیں ’’سب کا پریاس ‘‘ کے مد نظر پدم ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات سے ملوایا گیااور گاؤں کا دورہ کروایا گیا تاکہ وہ دیہی ہندوستان کے بارے میں تجربہ حاصل کرسکے۔اس کے علاوہ تربیت حاصل کرنے والے ان افسران کو دورافتادہ / سرحدی علاقوں کے گاؤں کا بھی دورہ کروایا گیا تاکہ  وہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو درپیش مسائل کو بھی سمجھ سکیں۔سلسلے وار طریقے سے تعلیم حاصل کرنے اور ذاتی رہنمائی پر مبنی تعلیم حاصل کرنے کے اصول کے مد نظر نصاب کے لئے ماڈیولر اپروچ اختیار کیا گیا ۔صحت کی جانچ کے علاوہ فٹنس ٹیسٹ بھی کرائے گئے تاکہ ’امتحان کے بوجھ سے لدے طلبا‘ کو ’صحت مند نوجوان سول سرونٹ ‘ میں تبدیل کیا جاسکے۔تمام 488 تربیت حاصل کرنے والے افسران کو ’کراؤماگا‘ اور متعدد دیگر کھیلوں میں بھی پہلی سطح کی ٹریننگ دی گئی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
How PM Modi Turned India's Ordnance Factories Into Atmanirbhar Powerhouse

Media Coverage

How PM Modi Turned India's Ordnance Factories Into Atmanirbhar Powerhouse
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Speaks with President of France
March 19, 2026
PM discusses West Asia Situation and Emphasizes Need for De-escalation

Prime Minister Shri Narendra Modi held a conversation with President Emmanuel Macron of France to discuss the situation in West Asia and urgent need for de-escalation and return to dialogue and diplomacy. Shri Modi and President Macron looked forward to continuing their close coordination to advance peace and stability in the region and beyond.

The Prime Minister wrote on X:

"Spoke with my dear friend, President Emmanuel Macron, on the situation in West Asia and the urgent need for de-escalation, as well as a return to dialogue and diplomacy.

We look forward to continuing our close coordination to advance peace and stability in the region and beyond."