وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 دسمبر 2021 کو دوپہر 12 بجے، وگیان بھون میں ’’ڈیپازیٹرس فرسٹ: گارنٹیڈ ٹائم باؤنڈ ڈیپازٹ انشیورینس  پے منٹ اپ ٹو 5 لاکھ روپئے‘‘(جمع کرنے والوں کو اولیت: پانچ لاکھ روپئے تک کی معینہ  مدت کے ڈیپازٹ بیمہ کی ادائیگی کی ضمانت)کے عنوان سے منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔

ڈیپازٹ بیمہ رقم کے دائرے میں بھارت میں مصروف عمل تمام کاروباری بینکوں میں تمام طرح کی جمع رقم جیسے سیونگ، فکسڈ، کرنٹ ، ریکرنگ ڈیپازٹس، وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  مصروف عمل ریاستی، مرکزی اور پرائمری کوآپریٹیو بینکوں کو بھی اس کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔ ڈگر سے ہٹ کر کی گئی اس اصلاح کے تحت بینک میں جمع بیمہ رقم کو ایک لاکھ روپئے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپئے کر دیا گیا ہے۔

فی ڈیپازیٹر فی بینک 5 لاکھ روپئے کے ڈیپازٹ بیمہ احاطے کی بنیاد پر گذشتہ مالی برس کے آخر تک پوری طرح سے محفوظ کھاتوں کی تعداد مجموعی کھاتوں کی تعداد کا 98.1 فیصد کے بقدر تھی، جبکہ بین الاقوامی اسٹینڈرڈ 80 فیصدہے۔

عبوری ادائیگی کا پہلا حصہ حال ہی میں ڈیپازٹ انشیورینس اینڈ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے۔ یہ ادائیگی ان 16 شہری کوآپریٹیو بینکوں کے ڈیپازٹروں کے دعوؤں کی بنیاد پر کی گئی ہے ، جن بینکوں پر بھارتی ریزرو بینک کے ذریعہ حدود مقرر کی گئی ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد ڈیپازیٹرس کے متبادل بینک کھاتوں میں ان کے دعوے کی بنیاد پر 1300 کروڑ روپئے سے زائد رقم کی ادائیگی کی گئی ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ، خزانہ کے وزیر مملکت اور آربی آئی کے گورنر بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
National Technology Day Special: India’s patent boom is rewiring the auto industry

Media Coverage

National Technology Day Special: India’s patent boom is rewiring the auto industry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam emphasising that knowledge can be gained only through devoted service to the Guru
May 12, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, shared a Sanskrit Subhashitam emphasising that knowledge can be gained only through devoted service to the Guru.

The Prime Minister shared a Sanskrit Subhashitam-

"यथा खात्वा खनित्रेण भूतले वारि विन्दति।

तथा गुरुगतां विद्यां शुश्रूषुरधिगच्छति॥"

The Subhashitam conveys, that just as one must dig deep into the earth with hard work and patience to obtain water, in the same way, knowledge can be gained only through devoted service to the Guru, with faith, dedication, discipline, and sincerity.

The Prime Minister posted on X:

"यथा खात्वा खनित्रेण भूतले वारि विन्दति।

तथा गुरुगतां विद्यां शुश्रूषुरधिगच्छति॥"