وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 78 ویں یوم آزادی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

بھوٹان کے وزیر اعظم کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:

’’یوم آزادی  کے موقع پر  آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ، وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے۔‘‘

 

نیپال کے وزیر اعظم کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:

’’یوم آزادی کی مبارکباد کے لیے شکرگزار ہوں، وزیراعظم  کے پی شرما اولی۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان مضبوط رشتوں پر آپ سے پوری طرح اتفاق کرتا ہوں۔‘‘

 

جمہوریہ مالدیپ کے صدر کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:

’’ہمارے یوم آزادی پر نیک خواہشات کے لیے، صدر محمد معزّو، آپ کا شکریہ۔ ہندوستان، مالدیپ کو ایک قابل قدر دوست سمجھتا ہے اور ہماری قومیں اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے مل کر کام کرتی رہیں گی۔‘‘

 

فرانس کے صدر کےایک  ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا:

’’ ہمارے یوم آزادی پر نیک خواہشات کے لیے میں اپنے اچھے دوست، صدر ایمانوئل میکرون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں بھی نہ صرف ان کے ہندوستان کے دورے کو بلکہ مختلف موقعوں پر ہماری بات چیت کو بھی بہت دلچسپی سے یاد کرتا ہوں، جن کی بدولت ہندوستان اورفرانس کے درمیان شراکت داری میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ہم مزید عالمی بھلائی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔‘‘

 

ماریشس کے وزیر اعظم کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:

’’یوم آزادی کی نیک تمناؤں کے لیے وزیر اعظم پروند کمار جگناتھ کا شکریہ۔ دعا گوہوں کہ ہماری قوموں کے درمیان دوستی میں مزیداضافہ ہو اور یہ مزید کثیر جہتی شکل اختیار کرے۔‘‘

 

یو اے ای کے وزیر اعظم عزت مآب  محترم محمد بن راشد المکتوم کی پوسٹ کے جواب میں جناب مودی نے ایکس  پر درج ذیل پوسٹ کیا:

’’آپ کی خواہشات کے لیے مشکور ہوں HHShkMohd @ ۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط تعلقات کے لیے آپ کی ذاتی وابستگی قابل ستائش ہے۔ ہماری قومیں برسوں سے پروان چڑھنے والے دوستی کےرشتوں کو مضبوط کرتی رہیں گی۔‘‘

 

 

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی یوم آزادی کی نیک خواہشات کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے پوسٹ کیا

’’آپ کی یوم آزادی کی خواہشات کے لیے شکرگزار ہوں، @GiorgiaMeloni۔ دعا گو ہوں  کہ ہندوستان-اٹلی کی دوستی بڑھتی رہے اور ایک بہتر کرہ ارض کے لئے اپناتعاون کرے۔’’

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کوآپریٹو ریپبلک آف گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی کا ہندوستان کے یوم آزادی پر نیک خواہشات کے لیے شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر علی کو جواب دیتے ہوئے،جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا۔

’’آپ کا شکریہ، آپ کی پرجوش  نیک خواہشات کے لیے  عزت مآب  presidentaligy@۔ اپنے عوام  کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے  منتظر ہوں ‘‘۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India on track to becoming third-largest economy by FY31: S&P report

Media Coverage

India on track to becoming third-largest economy by FY31: S&P report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 20اگست 2024
September 20, 2024

Appreciation for PM Modi’s efforts to ensure holistic development towards Viksit Bharat