وزیر اعظم کا سنگاپور کی روانگی سے قبل بیان

Published By : Admin | November 13, 2018 | 19:38 IST

نئی دہلی،13نومبر 2018؍وزیر اعظم نے سنگاپور کے اپنے دورے سے قبل ایک بیان دیا ہے ، جس کا متن حسب ذیل ہے:

میں آسیان انڈیا اور مشرقی ایشیاء سربراہ کانفرنسوں میں شرکت کرنے کے لئے 15-14نومبر کو روانہ ہوجاؤں گا۔اس کے علاوہ میں علاقائی جامع اقتصادی  شراکت داری لیڈروں کی میٹنگ میں بھی شرکت کروں گا۔

میری ان میٹنگوں میں شرکت آسیان ممبر ملکوں اورہند بحرالکاحل خطوں کے ساتھ ہماری وابستگی کو مستحکم کرنے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ میں دیگر آسیان اور مشرقی ایشیاء سربراہ کانفرنس کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کرنے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں۔

14نومبر2018ء کو مجھے سنگاپور فنٹک فیسٹول میں کلیدی خطبہ دینے کا اعزاز حاصل ہوگا۔میں یہ خطبہ پہلے حکومت سربراہ کی حیثیت سے دوں گا۔مالی ٹیکنالوجی سے متعلق دنیا کے سب سے بڑے پروگرام  کی حیثیت سے یہ فیسٹول اس تیز ترقی کرتے ہوئے سیکٹر میں ہندوستان کی طاقت کو دکھانے کے لئے نہ صرف  ایک صحیح فورم ہے، بلکہ اختراع اور ترقی کو بڑھانے کے لئے عالمی شراکت داری بنانے کا بھی صحیح فورم ہے۔

اپنے دورے کے دوران مجھے شرکاء اور انڈیا-سنگاپور کی مشترکہ ہیکاتھون دوڑ جیتنے والوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔یہ میرا پورا اعتقاد ہے کہ اگر ہم صحیح طور پر حوصلہ افزائی کریں اور ایکو سسٹم کو اپنائیں تو ہمارے نوجوانوں کے اندر عالمی لیڈر بننے کی صلاحیت ہے، جس سے وہ  انسانیت کو درپیش چیلنجوں کو حل کرسکیں گے۔

مجھے بھروسہ ہے کہ سنگاپور کے میرے دورے سے آسیان اور مشرقی ایشیاء سمٹ ملک کے ساتھ ہماری بڑھتی ہوئی شراکت داری کو ایک نئی جہت ملے گے۔

چونکہ میں سنگاپور کے لئے روانہ ہورہا ہوں ، ایسے میں میں سنگاپور کو اس سال آسیان کی صدارت سنبھالنے کے لئے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آسیان اور متعلقہ سربراہ کانفرنسوں کی میزبانی کرنے میں بھرپور کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s contribution to BRICS: Nari Shakti moves from promise to delivery

Media Coverage

India’s contribution to BRICS: Nari Shakti moves from promise to delivery
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with the President of Iran
June 30, 2026
President Pezeshkian briefs PM on the recent developments in West Asia.
PM welcomes the understanding reached and reiterates the need for continued efforts for lasting peace and stability.

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephone conversation today with the President of the Islamic Republic of Iran, H.E. Dr. Masoud Pezeshkian.

President Pezeshkian briefed the Prime Minister on the recent developments in West Asia and the way forward.

Prime Minister welcomed the understanding reached, and reiterated India’s consistent position that all issues must be resolved through dialogue and diplomacy.

Prime Minister reiterated the need for continued efforts to ensure lasting peace and stability in the region, and for safeguarding freedom of navigation and commerce.