جمہوریہ کرغیز کے صدر اعلی جناب سورونبے شریاپوویخ جین بیخوف نے 30 مئی 2019، کو نئی دلی میں وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

کرغزستان، شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کی موجودہ چیئر ہے اور وسطی ایشیا میں بھارت کا ایک اہم شراکت دارملک ہے۔ صدر جین بیخوف  نے گرمجوشی سے  وزیراعظم کو مبارک باد پیش کی اور 13 سے 15 جون 2019 کے دوران،  ایس سی او  سربراہ ملاقات میں ان کی  شرکت اور باہمی ملاقات کے لیے انہیں کرغزستان کے دعوت نامے کی یاد دلائی۔

اس امر کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھارت اور کرغزستان کے مابین گرمجوشانہ اور دوستانہ تعلقات استوار ہیں، وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ برسوں میں باہمی تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں صدر جین بیخوف کی موجودگی کا گرمجوشانہ شکریہ ادا کیا اور کرغزستان  کے دورے کے لیے دعوت نامے کے تئیں اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ اس دورے کے لیے مشتاق ہیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
ISRO Successfully Tests CE20 Cryogenic Engine At Uprated 220 KN Thrust For C32 Stage Of Upcoming LVM3 Mission

Media Coverage

ISRO Successfully Tests CE20 Cryogenic Engine At Uprated 220 KN Thrust For C32 Stage Of Upcoming LVM3 Mission
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،11 اگست 2026
September 11, 2026

Seva Pakhwada to Superpower Status: Why Citizens Are Hailing PM Modi’s Relentless Push