29ویں پرگتی میٹنگ: وزیر اعظم مودی نے ٹیلی مواصلات کے شعبے میں شکایات کے ازالے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا۔
پرگتی: وزیر اعظم مودی نے ریلوے، شہری ترقیات، سڑک، بجلی اور کوئلے کے شعبے سے متعلق آٹھ اہم ڈھانچہ جاتی ترقیاتی منصوبوں میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
پرگتی میٹنگ: وزیر اعظم مودی نے پردھان منتری کھنج کشیتر کلیان یوجنا کے کام کاج سے متعلق ہوئی پیش کا جائزہ لیا۔

نئی دہلی، 26 ستمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  سرگرم حکمرانی اور بر وقت  نفاذ کے لئے ملٹی ماڈل پلیٹ فارم ، آئی سی ٹی پر مبنی   ‘‘ پرگتی ’’ کے ذریعہ اپنے 29 ویں مذاکرات کی سربراہی  کی ۔

          وزیر اعظم نے ٹیلی   مواصلات شعبے   سے متعلقہ  شکایات کے ازالے کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر  وزیر اعظم کو اس سلسلے میں ہوئے فروغ  ، جس میں حال ہی میں اٹھائے گئے  ٹیکنا لوجی  اقدامات بھی شامل ہیں ، سے مختصراً  واقف کرایا گیا ۔  وزیر اعظم  نے اس موقع  پر کہا کہ ٹیلی  کام شعبے سے  متعلق  معاملات  کے ازالے جدید ترین ٹیکنا لوجیکل ( تکنیکی )  حلوں کی بنیاد پر ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خدمات فراہم کرنے والوں کو صارفین کو اعلیٰ سطح کی تسلی فراہم کرنی چاہیئے ۔

  28 پرگتی  میٹنگوں میں اب تک ، کل 11.75 لاکھ کروڑ سے زیادہ سرمایے  کے پروجیکٹوں کا مسلسل  جائزہ لیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، تمام شعبوں کے پروجیکٹوں میں عوامی شکایات کے ازالے کا بھی تجزیہ کیا گیا ہے ۔

          آج ، 29 ویں میٹنگ میں ، وزیر اعظم نے ریلوے ، شہری ترقی ، سڑک ، توانائی اور کوئلہ شعبوں جیسے 8 اہم  بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کا جائزہ لیا ۔ یہ پروجیکٹ  مختلف ریاستوں ، جس میں اتر پردیش  ، جموں و کشمیر  ، ہریانہ ، گجرات ، مہاراشٹر ، کرناٹک ، جھار کھنڈ ، اڈیشہ اور مغربی بنگال شامل ہیں ، میں پھیلے ہوئے ہیں ۔

          وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پردھان منتری  کھنج  شیتر کلیان یوجنا ، خصوصی طور پر  ڈسٹرکٹ  منرل  فاؤنڈیشن  کے کام کاج  اور ترقی  کا بھی جائزہ لیا ۔ متعدد معدنیات سے لبریز  اضلاع  میں اب دستیاب  اہم وسائل کو دھیان  میں رکھتے ہوئے ، وزیر اعظم نے مرکزی  اور ریاستی دونوں  سطح پر  افسران سے اپیل کی کہ وہ ان اضلاع میں لوگوں کے معیار زندگی  میں کوالٹی  اصلاحات لانے  اور زندگی کو آسان بنانے کے لئے فنڈس کے بہتر استعمال کو یقینی  بنائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک  موقع ہے کہ لمبے عرصے  سے زیر التوا ترقی اور اس کے خسارے  کے باوجود ، ان اضلاع کے درمیان  ان اضلاع میں امید کی کرن پیدا کریں ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
UPI goes live at Eiffel Tower and French airports as India-France digital ties strengthen

Media Coverage

UPI goes live at Eiffel Tower and French airports as India-France digital ties strengthen
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Outcomes during the visit of Hon’ble Prime Minister to Slovakia
June 15, 2026

Memorandum of Understanding/Letter of Intent

S.No.Title

1.

MoU on cooperation in the field of Labour Migration

2.

Letter of Intent promoting cooperation in the Defence field

3.

MoU on Digital Technologies

4.

MoU on Cooperation in the field of Higher Education and Research

5.

MoU on Audio-visual Creation

6.

Establishment of first ever ICCR Chair in Artificial Intelligence at the Technical University of Kosice

7.

Memorandum of Understanding in the field of Quantum Communication and Critical Infrastructure Protection

8.

MoU between National Institute of Naturopathy, Pune, Ministry of Ayush, and Slovak Health Spa Piestany

9

Agreement between Indian Institute of Technology, Delhi and Slovak Technical University for cooperation in student exchange programs, scholarships and research collaboration

10

Tourism cooperation between Association of Tour Operators

11

Agreement on Scientific Cooperation between the Indian National Science Academy (INSA) and the Slovak Academy of Sciences (SAS)

Announcements

1.

Elevation of bilateral relationship to Comprehensive Partnership

2.

Establishment of Joint Working Group in Counter Terrorism

3.

Establishment of Consular Dialogue