نئی دہلی،17؍نومبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی 17 نومبر 2020  کو ہندوستانی وقت  کے مطابق  شام  ساڑھے چھ بجے تیسرے سالانہ بلوم برگ نئے اقتصادیاتی فورم سے خطاب کریں گے۔

بلوم برگ نئے اقتصادیاتی فورم کو  مسٹر مائیکل بلوم برگ کے ذریعے 2018  میں قائم کیا گیا تھا۔  اس کا مقصد  لیڈران کی ایک کمیونٹی  تیار کرنا ہے، جو   تاریخی  منتقلی  کے دور میں  باہمی بات چیت کے ذریعے عالمی اقتصادیات کو درپیش  سنگین چنوتیوں  کا قابل عمل حل تلاش کرسکیں۔ اس کا افتتاحی اجلاس  سنگا پور میں منعقد کیا گیا تھا اور  فورم کے دوسرے سالانہ اجلاس کی میزبانی  بیجنگ نے کی تھی۔ اس میں متعدد عناوین کا احاطہ کیا گیا تھا، جس میں عالمی اقتصادی  انتظام وانصرام، تجارت وسرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، شہر کاری ، کیپٹل مارکیٹ ،  ماحولیاتی تبدیلی اور  شمولیت  وغیرہ شامل تھے۔

اس سال  عالمی اقتصادیات  کو  کووڈ  – 19 وبائی مرض کا سامنا ہے، لہذا  اس  اجلاس میں  اقتصادیات  کی احیاء  اور  مستقبل کا لائحہ عمل  تیار کرنے کا موقع ملے گا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From conflict to progress: Remote Irpanar village in Chhattisgarh gets electricity

Media Coverage

From conflict to progress: Remote Irpanar village in Chhattisgarh gets electricity
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 27 اپریل 2026
April 27, 2026

Sabka Saath, Sabka Vikas 2.0: PM Modi Delivers Self-Reliance, Global Trade & National Pride