عالی جناب، وزیر اعظم لاپید

عزت مآب، شیخ محمد بن زائد النہیان،

عالی جناب، صدر بائیڈن،

سب سے پہلے وزیر اعظم لاپید کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے لیے بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔

آج کے اجلاس کی میزبانی کرنے کے لیے بھی میں ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ صحیح معنوں میں کلیدی شراکت داروں  کی میٹنگ ہے۔

ہم سبھی اچھے دوست ہیں، اور ہم سبھی کے نقطہ نظر  میں، ہمارے مفادات میں بھی یکسانیت ہے۔

عالی جناب،

آج کے اس اولین اجلاس سے ہی ’’آئی ٹو یو ٹو‘‘ نے ایک مثبت ایجنڈا قائم کر لیا ہے۔

ہم نے کئی شعبوں میں مشترکہ پروجیکٹوں کی شناخت کی ہے، اور ان میں آگے بڑھنے کا روڈ میپ بھی وضع کیا ہے۔

’’آئی ٹو یو ٹو‘‘ فریم ورک کے تحت ہم پانی، توانائی، نقل و حمل، خلاء، صحت اور خوراک سلامتی جیسے چھ اہم شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے متفق ہوئے ہیں۔

یہ واضح ہے کہ ’’آئی ٹو یو ٹو‘‘ کا ویژن اور ایجنڈا ترقی پر مبنی اور عملی ہے۔

اپنے ممالک کی باہمی طاقت – سرمایہ، مہارت اور منڈیوں- کو متحرک کرکے ہم اپنے ایجنڈے کو رفتار فراہم کر سکتے ہیں، اور عالمی معیشت میں غیر معمولی تعاون دے سکتے ہیں۔

عالمی پیمانے پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے درمیان ہمارا امدادِ باہمی کا فریم ورک عملی تعاون کا ایک اچھا ماڈل بھی ہے۔

مجھے پورا یقین ہے کہ ’’آئی ٹو یو ٹو‘‘ سے ہم عالمی سطح پر توانائی سلامتی، خوراک سلامتی اور اقتصادی نمو کے لیے غیر معمولی تعاون دیں گے۔

شکریہ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
First multilingual Indian speech recognition model trained on 65 languages and dialects released

Media Coverage

First multilingual Indian speech recognition model trained on 65 languages and dialects released
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
President’s address on the eve of 80th Independence Day reflects the nation’s strength and inspires renewed determination for a Viksit Bharat: PM
August 14, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today lauded the address delivered by President of India, Smt. Droupadi Murmu, on the eve of 80th Independence Day noting that it was motivating and thoughtful.

The Prime Minister observed that her thoughts reflect the strength of our nation and the aspirations of every Indian. He stated that her message inspires us all to work with renewed determination for a Viksit Bharat.

In a post on X, the Prime Minister shared:

"A motivating and thoughtful address by Rashtrapati Ji on the eve of Independence Day.

Her thoughts reflect the strength of our nation and the aspirations of every Indian.

Her message inspires us all to work with renewed determination for a Viksit Bharat.

@rashtrapatibhvn"