وزیر اعظم مودی نے ’’سووَچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔
اگلے سال پرواسی بھارتیہ دیوس کے دوران ہمیں کاشی کی روحانت اور ہندوستانی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے، ووٹر لسٹ میں اپنے نام کی موجودگی کو یقینی بنانا ہمارا حق اور ذمہ داری ہے۔
یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ مرکز کے زیر نگرانی چلائے جارہے تمام پروگرام ٹارگٹ کیے گئے مستفیدین تک پہنچیں: وزیر اعظم مودی کا بی جے پی کارکنان سے خطاب

اترپردیش کے وارانسی ضلع میں بی جے پی کارکنان سے گفت و شنید کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہماری توجہ حفظانِ صحت پر مرکوز ہے اور اس سے غریب اور متوسط درجے کے عوام کو مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، صحتی خدمات کا سستا ہونا بھی ضروری ہے۔

ایک کارکن کے سروس ووٹر رجسٹریشن سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ لوگ جو فوج، بحریہ، فضائیہ، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، ایس ایس بی وغیرہ میں ملازم ہیں ، ان کے لئے الیکشن کمیشن نے سروس ووٹر رجسٹریشن کا پرویژن بنایا ہے۔ اس کو ان کے کنبے کے افراد بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ بہت آسان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ،’’ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے، ووٹر لسٹ میں اپنے نام کی موجودگی کو یقینی بنانا ہمارا حق اور ذمہ داری ہے‘‘۔

حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی فلاحی اسکیموں کی رسائی کو وسعت دینے میں بی جے پی کارکنان کے کردار پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مرکز کے زیرنگرانی چلائے جارہے تمام پروگراموں کی مستفیدین تک رسائی کو یقینی بنائیں۔

21 سے 23 جنوری کے دوران وارانسی میں ’پرواسی بھارتی دیوس‘ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے وہاں کے باشندگان سے کہا کہ ، ’’ہمیں کاشی کی روحانیت اور ہندوستانی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے ضرورت ہے۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے اور کاشی کو عالمی طور پر ایک شناخت دلانے کے لئے ہر شہری کو اپنا تعاون دینا چاہئے۔‘‘ انہوں نے ’’سووَچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کو کامیاب بنانے کی بھی اپیل کی۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
99.92% villages in India covered with banking outlets within 5 km radius: Govt

Media Coverage

99.92% villages in India covered with banking outlets within 5 km radius: Govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،31 مارچ 2026
March 31, 2026

 Building a Resilient Bharat: Record Progress in Banking, Infrastructure, EVs, and Conservation Under PM Modi