’ووکل فار لوکل‘ اور آتم نربھر ابھیان کی کامیابی ہمارے نوجوانوں پر منحصر ہے: وزیراعظم
ٹیکہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے این سی سی اور این ایس ایس و دیگر تنظیموں سے اپیل کی

نئی دہلی،  24 /جنوری  2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج قبائلی مہمانوں، این سی سی کیڈٹوں، این ایس ایس رضاکاروں اور جھانکی بنانے والے فنکاروں کے ساتھ ’ایٹ ہوم‘ تقریب کے دوران بات چیت کی۔ یہ سبھی مجوزہ یوم جمہوریہ کی پریڈ کا حصہ ہوں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب راج ناتھ سنگھ، جناب ارجن منڈا، جناب کرن رجیجیو اور محترمہ رینوکا سنگھ سروتا موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں قبائلی مہمانوں، فنکاروں، این ایس ایس اور این سی سی کیڈٹوں کی شراکت داری ہر ایک شہری کو توانائی سے بھردیتی ہے۔ ملک کی خوش حال رنگا رنگی کا ان کے ذریعے مظاہرہ سبھی کو فخر کے احساس سے بھر دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یوم جمہوریہ پریڈ بھارت کی عظیم سماجی – ثقافتی وراثت اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو زندگی دینے والے آئین کے لئے ایک تحفہ ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ اس سال بھارت آزادی کے 75ویں سال میں داخل ہورہا ہے اور اس سال ہم گرو تیغ بہادر جی کا 400واں پرکاش پرو منارہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سال نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125ویں جینتی ہے جسے پراکرم دِوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان واقعات نے ہمیں اپنے ملک کے لئے خود کو پھر سے وقف کرنے کے لئے راغب کیا ہے۔

وزیر اعظم نے نوجوان مہمانوں سے کہا کہ بھارت اپنے اہل وطن کی امنگوں کی اجتماعی قوت کا اظہار ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کا مطلب ہے – متعدد ریاستیں – ایک قوم، متعدد برادریاں – ایک جذبہ، مختلف راہیں – ایک ہدف، متعدد رسوم و رواج – ایک قدر، متعدد زبانیں – ایک اظہار اور مختلف رنگ – ایک ترنگا۔ اور سبھی کی یکساں منزل ہے ’ایک بھارت – سریشٹھ بھارت‘۔ انھوں نے ملک کے سبھی حصوں کے نوجوان مہمانوں سے ایک دوسرے کے رسوم و رواج، کھان پان، زبانوں اور فن کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کام کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’ایک بھارت – سریشٹھ بھارت‘، ’لوکل فار ووکل‘ کو طاقت دے گا۔ جب ایک علاقہ دوسرے علاقے کی پیداوار کے لئے فخر محسوس کرے گا اور اسے فروغ دے گا، تبھی مقامی مصنوعات کی قومی اور عالمی رسائی ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’ووکل فار لوکل‘ اور آتم نربھر ابھیان کی کامیابی ہمارے نوجوانوں پر منحصر ہے۔

وزیر اعظم نے ملک کے نوجوانوں میں صحیح ہنرمندی کی ضرورت پر زور دیا۔ ہنرمندی کی اس اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے انھوں نے بتایا کہ فروغ ہنرمندی کی وزارت 2014 میں وجود میں آئی اور 5.5 کروڑ نوجوانوں کو مختلف  طرح کی ہنرمندیوں سے لیس کیا گیا اور اس میں اپنا روزگار آپ اور روزگار میں مدد کی۔

یہ ہنرمندی نئی قومی تعلیمی پالیسی میں واضح ہے، جہاں علم کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔ اپنی پسند کا موضوع منتخب کرنے میں لچیلاپن اس پالیسی کا ایک اہم پہلو ہے۔ اس پالیسی میں پہلی سنجیدہ کوشش پیشہ وارانہ تعلیم کو تعلیم کے اصل دھارے میں لانے کی کی گئی ہے۔ درجہ 6 کے بعد سے طلبہ کے پاس اپنی دلچسپیوں اور مقامی ضرورتوں اور پیشے کے مطابق نصاب کا انتخاب کرنے کا متبادل ہوگا۔ بعد میں مڈل سطح پر تعلیمی اور پیشہ وارانہ موضوعات کو جوڑنے کی تجویز ہے۔

وزیر اعظم نے ضرورت کے وقت، خاص طور پر کورونا کے دوران ملک میں این سی سی اور این ایس ایس کے تعاون کی ستائش کی۔ انھوں نے وبا کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے میں اسے آگے بڑھانے کے لئے کہا۔ انھوں نے ٹیکہ کاری مہم میں مدد کرنے اور ٹیکہ کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے ملک کے سبھی خطوں اور سماج کے ہر حصے تک اپنی رسائی کا استعمال کرنے کے لئے آگے آنے کی تلقین کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ویکسین بناکر ہمارے سائنس دانوں نے اپنا فرض پورا کیا ہے، اب ہماری باری ہے۔ ہمیں جھوٹ اور افواہ پھیلانے کی ہر کوشش کو ناکام کرنا ہوگا۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Tax Bill 2026 clears tax hurdles for electronics manufacturing and boosts India's global supply chain competitiveness

Media Coverage

Tax Bill 2026 clears tax hurdles for electronics manufacturing and boosts India's global supply chain competitiveness
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیر اعظم نے تقسیم کے ہولناک واقعات کی یاد کے دن تقسیم سے متاثرہ افراد کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا
August 14, 2026
وزیر اعظم نے محنت اور انسانی جدوجہد کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ تقسیم ہند کی ہولناکیوں کی یاد کے دن کے موقع پر ہم ان تمام لوگوں کی ہمت اور حوصلے کو یاد کرتے ہیں جو تقسیم سے متاثر ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ کا وہ المناک باب تھا جس نے بے شمار زندگیاں اجاڑ دیں، خاندانوں کو اپنے گھر بار سے محروم ہونا پڑا، متعددلوگوں کو اپنوں کو کھونا پڑا اور لوگوں کو بے پناہ مصائب برداشت کرنے پڑے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے باوجود لوگوں نے تمام تر مشکلات پر قابو پاتے ہوئے ازسرنو اپنی زندگیاں سنواریں، نامساعد حالات کو کامیابی میں بدلا اور ملک کی ترقی میں گراں قدر تعاون دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی زندگی کےمشکلوں بھرا سفر ہمیں انسانی عزم و حوصلے کی قوت کا احساس دلاتے ہیں۔ جناب مودی نے امید ظاہر کی کہ یہ دن ہمارے ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کرے گا اور ہمیں ایک ساتھ مل کر ایک وکست بھارت کی تعمیر کی سمت کام کرنے کی ترغیب دے گا۔

وزیر اعظم نے ان تمام ہم وطنوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اس ہولناک دور سے نکل کر ملک کی ترقی میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ہمت اور صلاحیت کے ذریعے ان لوگوں نے ثابت کیا کہ نامساعد حالات میں بھی عزم و ارادوں کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔ جناب نریندر مودی نے سبھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں خیرسگالی اور باہمی یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط کریں۔

وزیر اعظم نے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ محنت، جدوجہد اور لگن کے ذریعے مختلف فنون، علوم، سائنسی و تکنیکی مہارتیں، ہنرمندی اور اختراعات فروغ پاتی ہیں اور کامیابی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے انسان کو قسمت کے سہارے بیٹھے نہیں رہنا چاہیے، بلکہ ہمت، محنت اور مسلسل کوشش کے ساتھ اپنے مقاصد کی جانب ثابت قدمی سے آگے بڑھنا چاہیے، کیونکہ انسانی جدوجہد ہی تقدیر کی تشکیل کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں لکھا:

آج ہم تقسیم ہند# کی ہولناکیوں کی یادکادن منا رہے ہیں۔ ہم ان تمام لوگوں کی ہمت و حوصلے کو یاد کرتے ہیں جو تقسیم سے متاثر ہوئے تھے۔ یہ تاریخ کا ایک ایسا لمحہ تھا جس نے بے شمار زندگیاں تہس نہس کر دیں… خاندان اجڑ گئے، اپنوں سے بچھڑنا پڑا اور لوگوں کو بے پناہ مصائب اور مشکلات برداشت کرنا پڑے۔

اس کے باوجود لوگوں نے ان حالات پر قابو پاتے ہوئے صفرسطح سے اپنی زندگیاں دوبارہ سنواریں، مشکلات کو کامیابی میں بدلا اور ملک کی ترقی میں بے حد اہم کردار ادا کیا۔ ان کی زندگی کے سفر ہمیں انسانی عزم و حوصلے کی قوت کا احساس دلاتے ہیں۔’’یہ دن ہمارے ملک میں باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کرے اور ہم سب کو مل کر ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے کام کرنے کی ترغیب دے۔‘‘

’تقسیم ہند کی ہولناکیوں کی یاد کے دن کے موقع پر ان تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے اس ہولناک دور سے نکل کر ملک کی ترقی میں گراں قدر کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی ہمت اور صلاحیت سے یہ ثابت کیا کہ نامساعد حالات میں بھی اپنے عزم و ارادوں کو کس طرح پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ آئیے، خیرسگالی اور قومی یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط کریں۔‘

उद्यमस्य प्रसादेन दृश्यन्ते विविधाः कलाः।

कातरा एव जल्पन्ति यद् भाव्यं तद् भविष्यति॥”

محنت، جدوجہد اور لگن کے ذریعے ہی مختلف فنون، علوم، سائنسی و تکنیکی مہارتیں، ہنرمندی اور اختراعات فروغ پاتی ہیں اور کامیابی کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ اس لیے انسان کو قسمت کے سہارے بیٹھے نہیں رہنا چاہیے، بلکہ ہمت، محنت اور مسلسل کوشش کے ساتھ اپنے مقاصد کی جانب ثابت قدمی سے آگے بڑھنا چاہیے، کیونکہ انسان کی جدوجہد ہی تقدیر کو تشکیل دیتی ہے۔