ٹیکہ کاری کی کوششوں میں تیزی۔ اس سے خاص طور پر خواتین اور اطفال کو مدد ملتی ہے: وزیر اعظم مودی
تکنالوجی کی طاقت کے توسط سے آشا، اے این ایم اور آنگن واڈی کارکنان کی تربیت میں آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں : وزیر اعظم مودی
ہریانہ میں واقع کرنال کی ایک چھوٹی بچی، کرشنا، آیوشمان بھارت کی سب سے پہلی استفادہ کنندہ بنی۔ حکومت ہند صحتی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے: وزیر اعظم مودی
حکومت ہند آشا، اے این ایم اور آنگن واڈی کارکنان کی فلاح و بہبود کے مختلف اقدامات کر رہی ہے : وزیر اعظم مودی

نئی دہلی،  11 ستمبر  ۔وزیراعظم جنا ب نریندر مودی نے آج ’’آشا ‘‘ اور’’آنگن واڑی ‘‘ملازمین کی تنخواہوں میں زبردست اضافے کا اعلان کیا۔ اگلے ماہ سے نافذالعمل ہونےو الا یہ اعلان   لاکھوںآشا ، آنگن واڑی اور اے این ایم  ملازمین کے ساتھ ویڈیو رابطہ کاری کے دوران کیا گیا ۔

          وزیر اعظم نے آشا ملازمین کو مرکزی سرکار کی طرف  سے دی جانے والی معمول کی ترغیبات  کو دو گنا کئے جانے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں تمام آشا ملازمین اور ان کے معاونین کو پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پرائم منسٹر سرکشا بینہ یوجنا کے تحت  مفت بیمے کی سہولت فراہم کرائی جائے گی۔

          اس موقع پر وزیر اعظم  نے آنگن واڑی ملازمین کو دئے جانے والے اعزازیہ کی رقم میں بھی زبردست اضافے کا اعلان کیا ۔ اب تک جن آنگن واڑی ملازمین کو  تین ہزار روپے ماہانہ کا اعزازیہ دیا جاتا تھا ، اب انہیں چار ہزار روپے  ماہانہ کا اعزازیہ دیا جائے گا اور جن لوگوں کو 2200 روپے ماہانہ دئے جاتے تھے ، انہیں اب 3500 روپے ماہانہ کا اعزازیہ دیا جائے گا ۔آنگن واڑی ملازمین کو دئے جانے والے اعزازیہ میں بھی اضافہ کرکے اسے 1500 روپے ماہانہ سے بڑھاکر اسے 2250 روپے ماہانہ کردیا گیا ہے ۔

          اس موقع پر وزیر اعظم نے یہ اعلان بھی کیا  کہ کامن ایپلی کیشن سافٹ وئیر (آئی سی ڈی ایس ۔سی اے ایس) استعمال کرنے والے  آنگن واڑی ملازمین اور ان کے معاونین کو اضافی ترغیبات بھی دی جائیں گی۔ اس اضافی ترغیب کی رقم  کارکردگی پر مبنی  250  سے 500 روپے ماہانہ تک ہوگی۔

          وزیر اعظم نے اس موقع پر  ملک بھر کی آشا ملازمین ، آنگن واڑی ملازمین  اور اے این ایم  (آگزیلیری  نرسنگ مڈوائف )    کی تین ٹیموں سے   ویڈیو برج کے ذریعہ گفتگو کی ۔وزیر اعظم نے مل کر کام کرنے کے ان کے طریقے ،وسائل اور ٹکنالوجی کو  جدت طراز طریقے سے استعمال کرنے  ،صحت اور غذائی خدمات میں بہتری کرنے اور پوشن ابھیان  کا نشانہ  حاصل  کرنے اور ملک میں  سوئے تغذیہ  میں کمی کرنے  کی کوششوں کے لئے ان ملازمین کی ستائش کی ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Oman, India’s Gulf 'n' West Asia Gateway

Media Coverage

Oman, India’s Gulf 'n' West Asia Gateway
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles passing of renowned writer Vinod Kumar Shukla ji
December 23, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled passing of renowned writer and Jnanpith Awardee Vinod Kumar Shukla ji. Shri Modi stated that he will always be remembered for his invaluable contribution to the world of Hindi literature.

The Prime Minister posted on X:

"ज्ञानपीठ पुरस्कार से सम्मानित प्रख्यात लेखक विनोद कुमार शुक्ल जी के निधन से अत्यंत दुख हुआ है। हिन्दी साहित्य जगत में अपने अमूल्य योगदान के लिए वे हमेशा स्मरणीय रहेंगे। शोक की इस घड़ी में मेरी संवेदनाएं उनके परिजनों और प्रशंसकों के साथ हैं। ओम शांति।"