وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاستوں کے گورنروں اور وزرائے اعلیٰ کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنروں کی ایک ویڈیو میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں ہندوستان کی جی 20 کی صدارت سے متعلق پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے اپنی باتوں میں کہا کہ ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کا تعلق پوری قوم سے  ہے اور یہ ملک کی طاقت کو ظاہر کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔

 

وزیر اعظم نے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مختلف جی 20 پروگراموں کی تنظیم میں  تعاون کی خواہش کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جی 20 کی صدارت روایتی بڑے میٹرو شہروں سے ہٹ کر ہندوستان کے حصوں کو سامنے لانے میں مدد کرے گی اس طرح ہمارے ملک کے ہر حصے کی انفرادیت سامنے آئے گی۔

یہ اجاگر  کرتے ہوئے کہ ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کے دوران سیاحوں کی بڑی تعداد ہندوستان آ سکتی ہے اور بین اقوامی میڈیا مختلف تقریبات پر توجہ مرکوز کرسکتا ہے وزیر اعظم نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اہمیت پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو پرکشش کاروبار، سرمایہ کاری اور سیاحتی مقامات کے طور پر دوبارہ برانڈ کرنے کے لئے اس موقع کو استعمال کریں۔ انہوں نے جی 20 ایونٹس میں پوری حکومت اور پورے معاشرے کے نقطہ نظر کے ذریعے لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

کئی گورنروں، وزرائے اعلیٰ، اور لیفٹیننٹ گورنرز نے میٹنگ کے دوران ریاستوں کی طرف سے جی 20 کے اجلاسوں کی مناسب میزبانی کے لئے کی جا نے والی تیاریوں پر زور دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اجلاس سے وزیر خارجہ نے بھی خطاب کیا اور ہندوستان کے جی 20 شیرپا کی طرف سے ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘Shortcuts will cut you short’: PM Modi’s message for youngsters at former President Kovind’s autobiography launch

Media Coverage

‘Shortcuts will cut you short’: PM Modi’s message for youngsters at former President Kovind’s autobiography launch
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 اگست 2026
August 13, 2026

Aatmanirbhar in Motion: Solar Homes, Made-in-India Containers, Record Exports & a Rising Global Footprint Under the Leadership of PM Modi