Atal Tunnel will transform the lives of the people of the region: PM
Atal Tunnel symbolizes the commitment of the government to ensure that the benefits of development reach out to each and every citizen: PM
Policies now are not made on the basis of the number of votes, but the endeavour is to ensure that no Indian is left behind: PM
A new dimension is now going to be added to Lahaul-Spiti as a confluence of Dev Darshan and Buddha Darshan: PM

نئی دہلی، 03 اکتوبر 2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہماچل پردیش میں واقع لاہول اور اسپیتی، سِسّو میں ’آبھارت سماروہ‘ میں حصہ لیا۔

سرنگ کے تغیراتی اثرات

وزیر اعظم نے وہاں کے اپنے اس وقوت کے دورے کو یاد کیا جب وہ کاریہ کرتا کے طور پر کام کرتے تھے، انہوں نے روہتانگ کے طویل رستے کے سفر اور موسم سرما کی وجہ سے روہتانگ پاس کے بند ہوجانے سے عوام کو ہونے والی مشکلات کابھی مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ان دنوں جناب ٹھاکر سین نیگی سے ہوئی اپنی بات چیت کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی ان مشکلات سے بخوبی واقف تھے، اور اسی وجہ سے انہوں نے سال 2000 میں سرنگ کی تعمیر کا آغاز کیا تھا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ 9 کلو میٹر طویل سرنگ سے 46۔45 کلو میٹر طویل فاصلہ ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس سرنگ کے تغیراتی اثرات کے باعث اس خطے کے عوام کی زندگیاں بدلنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرنگ لاہول ۔ اسپیتی اور پنگی کے عوام کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی جن میں کاشتکار، باغبانی اور مویشی پالن سے وابستہ افراد ، طلبا، کاروباری حضرات وغیرہ شامل ہیں۔  زرعی پیداوار فوری طور پر منڈی میں پہنچنے کی وجہ سے خراب ہونے سے محفوظ رہ سکیں گی۔ یہ اس خطے کے چندرمکھی آلوؤں کو نئی منڈیوں اور نئے خریداروں تک پہنچانے میں مددگا رثابت ہوگی۔

یہ سرنگ اس علاقے میں پیدا ہونے والی جڑی بوٹیوں اور مصالحوں کی دور تک رسائی اور دنیا بھر میں ان کی پہچان بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ یہ سرنگ ان کنبوں کی پریشانیوں کو بھی دور کرے گی جو اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے باہر کے علاقوں کی طرف رجوع کرتے ہیں۔

سیاحت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ

وزیر اعظم نے خطے کے زبردست سیاحتی مضمرات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ دیو درشن اور بدھ درشن کے سنگم کے طور پر لاہول ۔ اسپیتی میں ایک نئے طول و عرض کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ اس سے دنیا بھر کے لوگوں کی تابو موناسٹری تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا خطہ مشرقی ایشیا اور دنیا کے دیگر ممالک کے بودھ مذہب کے پیرو کاروں کے لئے بڑا مرکز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت میں اضافے سے روزگار کے متعدد مواقع پیدا ہوں گے۔

آخری میل تک رسائی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اٹل سرنگ حکومت کی اس عہد بستگی کی علامت ہے کہ ترقی کے فوائد ہر ایک شہری تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لاہول۔ اسپیتی اور اسی طرح کے دیگر علاقوں کے عوام کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا تھا کیونکہ یہ علاقے چند لوگوں کے سیاسی مفادات کی تکمیل نہیں کرسکے تھے۔ تاہم، ملک اب نئی سوچ کے ساتھ کام کر رہا ہے، اور اب پالیسی ووٹو ں کی تعداد کی بنیاد پر وضع نہیں کی جاتیں بلکہ کوشش اس امر کو یقینی بنانے کی ہوتی ہے کہ کوئی بھی بھارتی محروم نہ رہ جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لاہول ۔ اسپیتی تبدیلی کی بہت بڑی مثال ہے کیونکہ اس علاقے میں وہ اضلاع بھی شامل ہیں جہاں ہر گھر پائپ سے جل کو یقینی بنایا گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے دلتوں، قبائلیوں، مظلومین اور دبے کچلے افراد کے لئے ضروری بنیادی سہولیات دستیاب کرانے کے سلسلے میں حکومت کی عہد بستگی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دیہی برق کاری، ایل پی جی گیس کنکشن کی دستیابی، بیت الخلاء جیسی سہولیات کی تعمیر، آیوشمان بھارت یوجنا کے توسط سے علاج کی سہولیات کے تئیں احکومت کی کوششوں کا ذکر کیا ۔ انہوں نے اپنے تبصرے کے آخر میں عوام سے کورونا وائرس کے خلاف بیداری بنائے رکھنے کی اپیل بھی کی۔

Click here to read full text speech

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India remains among best-performing major economies: S&P Global

Media Coverage

India remains among best-performing major economies: S&P Global
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks to Andhra Pradesh Deputy Chief Minister Shri Pawan Kalyan; enquires about his well-being
April 19, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, spoke to Andhra Pradesh Deputy Chief Minister Shri Pawan Kalyan and enquired about his well-being.

The Prime Minister noted that Shri Pawan Kalyan is remarkably courageous and expressed confidence that he will recover very soon. Shri Modi also prayed for his good health.

The Prime Minister wrote on X;

“Spoke to Andhra Pradesh Deputy Chief Minister Shri Pawan Kalyan Garu and enquired about his well-being. He is remarkably courageous and I am sure he will recover very soon. Praying for his good health.

@PawanKalyan”