میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے ملک و قوم کو بے وقوف بنانے والے لوگوں کا اصلی چہرہ دکھایا: وزیر اعظم مودی
چور ہمیشہ چاہتا ہے کہ چوکیدار اپنی جگہ سے ہٹ جائے: بریپدا کے ایک عوامی جلسے میں وزیر اعظم کا راہل گاندھی کے چوکیدار والے طنزیہ جملے پر اظہار خیال
میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ تفتیش کار ایجنسیوں اور ملک کے عوام ان تمام لوگوں کی جانچ کریں گے جنہوں نے بچولیوں کی حمایت کی تھی: کرشچن کے معاملے پر وزیر اعظم کا تبصرہ
وزیر اعظم مودی نے اڈیشہ کے بریپیدا میں تین بڑے شاہراہی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور بالاسور۔ ہلدیہ ۔ درگاپور آئی او سی ایل ایل پی جی پائپ لائن ملک و قوم کے نام وقف کی۔
آج سارا ملک جانتا ہے کہ 2004 سے 2014تک کس طرح ایک پارٹی نے ملک کی فوج کو کمزور کرنے کی سازشیں کی تھیں: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ کے بریپدا میں ایک زبردست جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے لئے یہ بات انتہائی باعث افتخار ہے کہ آنجہانی اٹل بہاری باجپئی جی کی سرکار نے ہی سنتھالی زبان کو آئین کے آٹھویں جدول میں شامل کیا تھا۔‘‘


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ کے بریپدا میں ایک زبردست جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے لئے یہ بات انتہائی باعث افتخار ہے کہ آنجہانی اٹل بہاری باجپئی جی کی سرکار نے ہی سنتھالی زبان کو آئین کے آٹھویں جدول میں شامل کیا تھا۔‘‘


اس موقع پر وزیر اعظم نے اڈیشہ میں 4,500 کروڑ روپئے کی لاگت کے مختلف پروجیکٹ لانچ کیے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے تین بڑے شاہراہی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ بریپدا یں بالاسور۔ ہلدیہ۔درگاپور آئی او سی ایل ایل پی جی پائپ لائن ملک و قوم کے نام وقف کی ہے۔

کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی کا لیڈر مجھ سے پوچھتا ہے کہ مودی بھارت ماتا کی جے کے ساتھ عوام کو سلام کیوں کرتے ہیں۔ موقع پر موجود زبردس مجمعہ پر بھارت ماتا کی جے اور وندے ماترم کے لئے زور دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے مدھیہ پردیش میں کانگریس کے زیر اقتدار سرکار کے ذریعہ وندے ماترم پر پابندی لگائے جانے پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے ایمرجنسی کے دوران سابق فوجیوں کے لئے پنشن کی اسکیم ختم کرنے کے فیصلے پر بھی نکتہ چینی کی۔

جناب مودی نے کہا، ’’آج ملک یہ بات بہت اچھی طرح جانتا ہے کہ کس طرح ایک پارٹی نے 2004 سے 2014 تک فوج کو کمزور کرنے کی سازش کی تھی۔‘‘

کانگریس کی کرتوتوں پر اظہار تاسف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے میں بچولیے کے معاملے کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سرکار یو پی اے سرکار کے دور اقتدار میں مختلف سیاست دانوں کی خدمت کرنے والے اور متعدد خفیہ باتوں کے رازدار مشیل کو ہندوستان لے آئی ہے۔

برسراقتدار پارٹی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی سرکار نے خواتین کی حفاظت اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے متعدد اسکیمیں شروع کی تھیں۔ جس کے فوائد اڈیشہ کو بھی حاصل ہونے چاہئے تھے، لیکن یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ یہاں کی سرکار خشک سالی سے متعلق اسکیموں کے بارے میں بھی سنجیدہ نہیں ہے۔

اڈیشہ سرکار پر اپنی نکتہ چینی کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے الزام لگایا کہ تاخیر سے فیصلے لینا اڈیشہ سرکار کی شناخت بن چکی ہے جس کے نتیجے میں اڈیشہ میں ترقی کی رفتار تھم سی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے اس بات پر بھی شدید نکتنہ چینی کی کہ ریاستی سرکار نے غریبوں کو صحت بیمہ اسکیم کا فائدہ پہنچانے والے مرکزی سرکار کی آیوشمان بھارت اسکیم کو بھی خارج کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے گذشتہ چار برسوں کے دوران جو بھی اسکیم شروع کی ہیں ان کی بنیاد میں مساوات اور سماجی انصاف موجود ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سماج کو اونچا اٹھانے والی بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، سووَچھ بھارت، جن دھن یوجنا اور پردھان منتری آواس یوجنا پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's sugar exports reach 2.01 lakh tonnes till February in 2026 MY: AISTA

Media Coverage

India's sugar exports reach 2.01 lakh tonnes till February in 2026 MY: AISTA
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Welcomes French President to India, Emphasises Strengthening Bilateral Ties
February 17, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi extended a warm welcome to President Emmanuel Macron of France, expressing confidence that the visit will elevate India–France relations to new heights.

Highlighting the significance of the visit, Prime Minister Modi noted that the engagements in Mumbai and later in Delhi will provide fresh momentum to the strategic partnership between the two nations. He reaffirmed that their collaboration will continue to benefit not only both countries but also the wider global community.

In separate posts on X, Shri Modi wrote:

“Welcome to India!

India looks forward to your visit and to advancing our bilateral ties to new heights. I am confident that our discussions will further strengthen cooperation across sectors and contribute to global progress.

See you in Mumbai and later in Delhi, my dear friend @EmmanuelMacron.”

  “Bienvenue en Inde !

L’Inde se félicite de votre visite et entend donner un nouvel élan à notre partenariat stratégique. Je suis convaincu que nos discussions renforceront davantage la coopération dans divers secteurs et contribueront au progrès mondial.

À très bientôt à Mumbai, puis à Delhi, mon cher ami @EmmanuelMacron.”