Share
 
Comments

نئی دہلی،27؍ مارچ،آج قوم کے نام اپنے خطاب کے فوراً بعد وزیراعظم نے ویڈیو کانفرنس کے  ذریعے  اُن سائنس دانوں سے  بات چیت کی جو  مشن شکتی  کی کامیاب تکمیل میں شامل رہے۔

مشن شکتی کی کامیاب تکمیل نے  ہندوستان کو پوری دنیا میں چوتھا ملک بنادیا ہے، جس کے پاس  اینٹی سٹیلائٹ میزائل کے ذریعے  مصنوعی سیاروں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی  صلاحیت موجود ہے۔

سائنس دانوں کو ان کی کامیابی پر  مبارک باد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم  سائنس دانوں پر اس کام کے لئے  فخر محسوس کرتی ہے جو انہوں نے  کامیابی کے ساتھ حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ’’میک ان انڈیا ‘‘ پالیسی کے عین مطابق سائنس دانوں نے  پوری دنیا کو  یہ پیغام دیا ہے کہ  ہم کسی سے  کم نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان وسودھیوا  کٹم بکم یعنی  پوری دنیا ایک کنبہ ہے، کے فلسفے کی پیروی کرتا ہے۔ البتہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  جو  طاقتیں امن اور خیرسگالی کے لئے کام کرتی ہیں انہیں امن کے حصول کے لئے  ہمیشہ ہی طاقت ور رہنا چاہئے۔

وزیراعظم نے  اس بات پر زور دیا کہ عالمی امن اور علاقائی امن  کے لئے  ہندوستان کو باصلاحیت اور مضبوط ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس دانوں نے  بڑی لگن کے ساتھ  اس کوشش میں  اپنا رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے  پوری کابینہ کی طرف سے  سائنس دانوں کو مبارک باد دی۔

سائنس دانوں نے  وزیراعظم کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں  اپنی  صلاحیت کو ثابت کرنے کا موقع فراہم کیا۔

 

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
Symbol Of Confident, 21st Century India

Media Coverage

Symbol Of Confident, 21st Century India
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 مئی 2023
May 29, 2023
Share
 
Comments

Appreciation For the Idea of Sabka Saath, Sabka Vikas as Northeast India Gets its Vande Bharat Train

PM Modi's Impactful Leadership – A Game Changer for India's Economy and Infrastructure