Share
 
Comments

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے محترمہ دروپدی مرمو کو بھارت کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے   ۔

سلسلہ وار ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا :

’’ بھارت نے ایک تاریخ رقم کی ہے ۔ ایسے وقت میں ، جب 1.3 ارب بھارتی آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں ،  قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی بھارت کی ایک بیٹی ، جو مشرقی بھارت کے دور دراز کے علاقے میں پیدا ہوئی ، ہماری صدر منتخب ہوئی ہیں ۔   

محترمہ دروپدی مرمو کو  اس کامیابی پر مبارکباد ۔ ‘‘

’’ متحرمہ دروپدی مرمو جی کی زندگی   ، اُن کی ابتدائی جدو جہد  ، اُن کی گرانقدر  خدمات اور مثالی کامیابی  ہر ایک بھارتی کو تحریک دیتی ہے ۔ وہ ہمارے شہریوں ، خاص طور پر غریب ، حاشیے پر رہنےوالے اور کمزور  طبقے کے لئے ایک امید کی کرن بن کر ابھری ہیں ۔ ‘‘

’’ محترمہ دروپدی مرمو جی ایک ممتاز ایم ایل اے اور وزیر رہی ہیں ۔ جھار کھنڈ کے گورنر کے طور پر ، اُن کی میعاد شاندار رہی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک ممتاز صدر ثابت ہوں گی ، جو  آگے آکر قیادت کریں گی اور بھارت کی  ترقی کے سفر کو مستحکم کریں گی ۔  ‘‘

’’ میں ، تمام پارٹیوں  سے تعلق رکھنے والے ، اُن تمام ارکانِ پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی  کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے محترمہ دروپدی مرمو جی کی امید واری کی حمایت کی ۔ اُن کی ریکارڈ فتح ہماری جمہوریت  کو  مزید تقویت دے گی ۔ ‘‘

 

 

 

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
ASI sites lit up as India assumes G20 presidency

Media Coverage

ASI sites lit up as India assumes G20 presidency
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،2 دسمبر 2022
December 02, 2022
Share
 
Comments

Citizens Show Gratitude For PM Modi’s Policies That Have Led to Exponential Growth Across Diverse Sectors