وزیر اعظم نریندر مودی نے گندم کی فراہمی، اسٹاک اور برآمدات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

وزیراعظم کو مسائل پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ انہیں فصل کی پیداوار پر مارچ-اپریل 2022 کے مہینوں میں بلند درجہ حرارت کے اثرات کے بارے میں بتایا گیا۔ گندم کی خریداری اور برآمد کی صورتحال کا  بھی جائزہ لیا گیا۔

ہندوستان کی زرعی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کی روشنی میں، وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ معیار ( کوالٹی )کے اصولوں اور معیارات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں تاکہ ہندوستان غذائی اجناس اور دیگر زرعی مصنوعات کے ایک یقینی ذریعہ کے طور پر تیار ہو۔ انہوں نے عہدیداروں سے کسانوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کو یقینی بنانے کو بھی کہا۔ وزیراعظم کو موجودہ بازار بھاؤ کے بارے میں بھی مختصر طور پر بتایا گیا جو کسانوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

میٹنگ میں وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، مشیران، کابینہ سکریٹری، محکمہ خوراک اور پی ڈی ایس اور زراعت کے سکریٹریوں نے شرکت کی۔

 

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Hiring momentum: India Inc steps up recruitment in 2025; big firms drive gains as demand picks up

Media Coverage

Hiring momentum: India Inc steps up recruitment in 2025; big firms drive gains as demand picks up
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،15 نومبر 2025
November 15, 2025

From Bhagwan Birsa to Bullet GDP: PM Modi’s Mantra of Culture & Prosperity