بھارت کی قوت اور تحریک کی علامت ہیں نیتاجی: وزیر اعظم

نئی دہلی،  23 /جنوری  2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کولکاتہ میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شریک ہوئے۔ انھوں نے کولکاتہ میں وکٹوریہ میموریل میں ’پراکرم دِوس‘ کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر نیتاجی پر ایک مستقل نمائش اور ایک پروجیکشن میپنگ شو کا افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعظم کے ذریعے ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی نیتاجی پر مبنی ایک ثقافتی پروگرام ’’آمرا نوٹون جواوبونیری ڈوٹ‘‘ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام سے قبل وزیر اعظم نے نیتاجی کے تئیں اظہار احترام کے لئے نیتاجی سبھاش بوس کے گھر نیتاجی بھون کا دورہ کیا۔ بعد میں وہ نیشنل لائبریری، کولکاتہ کے لئے روانہ ہوگئے، جہاں ایک بین الاقوامی سیمینار ’’اکیسویں صدی میں نیتاجی سبھاش کی وراثت کا ازسرنو جائزہ‘‘ اور ایک آرٹسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعظم نے وکٹوریہ میموریل پر پراکرم دِوس تقریب میں حصہ لینے سے قبل فنکاروں اور سیمینار کے شرکاء کے ساتھ بات چیت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج ماں بھارتی کے اس بہادر سپوت کی جینتی ہے جس نے آزاد بھارت کے خواب کو نئی سمت دی تھی۔ آج وہ دن ہے جب ہم اس شعور کا جشن مناتے ہیں جو غلامی کے اندھیرے سے باہر نکلی تھی اور جس نے ’’میں آزادی کی بھیک نہیں لوں گا، میں اسے حاصل کروں گا‘‘ جیسے الفاظ سے دنیا کی سب سے طاقتور قوت کو چیلنج دیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک نے نیتاجی کے غیرمعمولی حوصلے اور ان کی بے لوث خدمت کو احترام دینے اور یاد کرنے کے سلسلے میں نیتاجی کے یوم پیدائش 23 جنوری کو ہر سال ’پراکرم دِوس‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ نیتاجی بھارت کی طاقت اور تحریک کی علامت ہیں۔

وزیر اعظم نے اسے اپنی خوش بختی قرار دیا کہ 2018 میں حکومت نے جزائر انڈمان کا نام نیتاجی سبھاش چندر بوس جزائر کردیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے نیتاجی سے متعلق فائلوں کو حکومت کے ذریعے منظر عام پر لادیا گیا ہے۔ انھوں نے فخر کے ساتھ 26 جنوری کی پریڈ میں آئی این اے ویٹرنس پریڈ کی حصے داری اور آزاد ہند حکومت کی 75ویں سال گرہ کی یاد میں دہلی میں لال قلعہ پر ترنگا لہرانے کا خواب پورا کرنے کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے دل کو چھو لینے والے اس سوال، جو انھوں نے ملک سے جانے کا حوصلہ کرنے سے قبل اپنے بھتیجے ششر بوس سے پوچھا تھا، کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آج ہر بھارتی اپنے دل پر اپنا ہاتھ رکھے اور نیتاجی کی موجودگی کو محسوس کرے تو انھیں وہی سوال سنائی دے گا: کیا تم میرے لئے کچھ کروگے؟ یہ کام، یہ ہدف آج بھارت کو خودکفیل بنانے کا ہے۔ ملک کے لوگ، ملک کے ہر خطے کے لوگ، ملک کا ہر شخص اس کا حصہ ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے اشارہ دیا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس غریبی، ناخواندگی، بیماری کو ملک کے سب سے بڑے مسائل میں شمار کرتے تھے۔ وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ غریبی، ناخواندگی، بیماری اور سائنسی مصنوعات کی کمی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سماج کو ان مسائل کے حل کے لئے متحد ہونا ہوگا، ہمیں اس سمت میں مل جل کر کوشش کرنی ہوگی۔

جناب مودی نے کہا کہ نیتاجی سبھاش خودکفیل بھارت کے ساتھ ہی سونار بانگلا کے بھی سب سے بڑے محرک ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ملک کی آزادی میں نیتاجی نے جو کردار ادا کیا وہی کردار مغربی بنگال کو خودکفیل بھارت کی تعمیر میں ادا کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے آخر میں کہا کہ خودکفیل بھارت ملک میں خودکفیل بنگال اور سونار بانگلا کے لئے بھی راہ روشن کرے گا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s startup game-changer? ₹10,000 crore FoF 2.0 set to attract investors

Media Coverage

India’s startup game-changer? ₹10,000 crore FoF 2.0 set to attract investors
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Members of the Governing Body of Shri Ram College of Commerce meets the Prime Minister
April 25, 2026

A delegation comprising members of the Governing Body of Shri Ram College of Commerce, met the Prime Minister, Shri Narendra Modi, today. Shri Modi noted that this year marks the centenary of the institution, a significant milestone in its illustrious journey of academic excellence and nation-building. He lauded the college’s long-standing contribution to higher education and its role in nurturing generations of leaders across diverse fields.

On the occasion, a commemorative stamp marking the centenary year of Shri Ram College of Commerce was also released.

The Prime Minister posted on X:

"Met a delegation consisting of the Governing Body of the Shri Ram College of Commerce, one of India’s most reputed educational institutions. This year, we are marking the centenary of this institution. A commemorative stamp was released too. My best wishes to this institution."